ذبح عظیم

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
جبرئیل (ع) کى فریاد تکبیرذبیح اللہ کون ہے ؟

لیکن اس غرض سے کہ ابراہیم(ع) کا پروگرام بھى نامکممل نہ رہ جائے اور خدا کى بارگاہ میں ان کى طرف سے قربانى بھى ہوجائے اور ابرہیم کى آرزو پورى ہوجائے ، خدا نے ایک بہت بڑا مینڈھا بھیج دیا تاکہ بیٹے کى جگہ اس کى قربانى کریں اور مراسم '' حج'' اور سرزمین '' منى '' میں آنے والوں کے لئے اپنى سنت چھوڑجائیں چنانچہ قرآن کہتا ہے :'' ہم نے ذبح عظیم کو اس کا فدیہ قراردیا _''(1)(2)
اس ذبح کى عظمت کى ایک نشانى یہ ہے کہ زمانہ گذرنے کے ساتھ ساتھ ہر سال زیادہ وسعت پارہى ہے _
اس وقت ہر سال اس ذبح عظیم کى یاد میں بیس لاکھ سے زیادہ'' منى ''میں جانورذبح کیے جاتے ہیں اوراس یاد کو زندہ کیا جاتاہے_
مفسرین نے اس سلسلے میں بہت کچھ کہا، لیکن کوئی مانع نہیں کہ یہ تمام جہات ذبح عظیم میں جمع ہوں اور وہ مختلف جہات سے عظمت کى حامل ہو_
وہ بہت بڑامینڈھا ابراہیم کو کس طرح دیا گیا اس بارے میں زیادہ تر اس بات کے معتقد ہیں کہ اسے جبرئیل لائے تھے ، بعض یہ بھى کہتے ہیں کہ وہ ''منی'' کے پہاڑوں کے دامن سے نیچے اتراتھا _ بہرحال جو کچھ بھى تھا خدا کے حکم اور اس کے ارادے سے تھا ،خدانے نہ صرف اس دن کے عظیم امتحان میں حضرت ابراہیم کى کامیابى کى تعریف وتوصیف کى بلکہ اس کى یاد کو جاویدانى بنادیا _
جیسا کہ قرآن میں فرمایا گیا ہے :''ہم نے ابراہیم کے نیک نام کوبعد کى امتوں میں باقى رہنے والا بنایا _'' (3)
وہ آنے والى سب نسلوں اور لوگوں کے لئے نمونہ اور تمام پاکباز اور کوئے دوست کے دلدادہ عاشقوں کے لئے راہنمابن گئے اور ہم نے ان کے طرز عمل کو رہتى دنیا تک کے لئے حج کى سنت کے طور پر جاویدانى بنادیا وہ عظیم پیغمبروں کے باپ تھے وہ امت اسلامى اور پیغمبر اسلام کے باپ تھے _
'' ابراہیم پر سلام (جو مخلص اور پاکباز تھے) _'' (4)ہاں '' ہم اسى طرح سے نیکو کاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں _''(5) عظمت دنیا کاصلہ، تمام زمانوں میں باقى رہنے والا کاصلہ ،خدائے برزگ کے لائق درودوسلام کاصلہ _


(1)سورہ صافات آیات 107
(2) اس بارے میں کہ اس ذبح کى عظمت کس لحاظ سے تھى ، جسمانى اور ظاہرى لحاظ سے یااس جہت سے کہ فرزند ابراہیم کا فدیہ تھى یا اس لحاظ سے کہ خدا کى راہ میں اور خداکے لئے تھى یا اس لحاظ سے کہ قربانى خدا کى طرف سے ابراہیم کے لئے بھیجى گئی تھى _

(3)سورہ صافات آیت 108
(4)سورہ صافات آیت 109
(5) سورہ صافات آیت110

 

جبرئیل (ع) کى فریاد تکبیرذبیح اللہ کون ہے ؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma