عزیز مصر کے محل میں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
جناب یوسف(ع) کو کم داموں میں بیچناجناب یوسف (ع) کى پاکیز گى کا انعام

حضرت یوسف (ع) کى داستان جب یہاں تک پہنچى کہ بھا ئی انہیں کنویں میں پھینک چکے تو بہر صورت بھا ئیوں کے سا تھ والا مسئلہ ختم ہو گیا اب اس ننھے بچے کى زندگى کا ایک نیا مر حلہ مصر میں شروع ہوا اس طرح سے کہ آخر کار یو سف مصر لائے گئے وہاں انہیں فروخت کے لئے پیش کیا گیا چو نکہ یہ ایک نفیس تحفہ تھا لہذا معمول کے مطابق ''عزیز مصر '' کو نصیب ہوا کہ جو درحقیقت فرعونوں کى طرف سے وزیر اعظم تھا اور ایسے ہى لوگ ''تمام پہلوئوں سے ممتا ز اس غلام '' کى زیادہ قیمت دے سکتے تھے، اب دیکھتے ہیں کہ عزیز مصر کے گھر یوسف پر کیا گزر تى ہے _
قرآن کہتا ہے :'' جس نے مصر میں یو سف کو خریدا اس نے اپنى بیوى سے اس کى سفارش کى اور کہا کہ اس غلام کى منزلت کا احترام کرنا اور اسے غلاموں والى نگاہ سے نہ دیکھنا کیو نکہ ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں ہم اس غلام سے بہت فائدہ اٹھا ئیں گے یا اسے فرزند کے طور پر اپنا لیں گے_''( 1)
اس جملے سے معلوم ہو تا ہے کہ عزیز مصر کى کو ئی اولاد نہ تھى اور وہ بیٹے کے شوق میں زند گى بسر کر رہا تھا جب اس کى آنکھ اس خوبصورت اور آبرومند بچے پر پڑى تو اس کے دل میں آیا کہ یہ اس کے بیٹے کے طور پر ہو _
اس کے بعد قرآن مجید کہتا ہے :''اس طرح اس سر زمین میں ہم نے یوسف کو متمکن اور صا حب نعمت و اختیار کیا،ہم نے یہ کام کیا تا کہ ان کو تعبیر خواب کا علم عطا ہو_'' (2)
 


(1)سورہ یوسف آیت 21
(2)سورہ یوسف آیت 21

 


جناب یوسف(ع) کو کم داموں میں بیچناجناب یوسف (ع) کى پاکیز گى کا انعام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma