شائستہ اولاد

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
ابراہیم علیہ السلام سب کے لئے نمونہ ہیںآزرسے گفتگو

قرآن کریم میں بعض ان نعمات میں سے ایک کى طرف اشارہ ہوا ہے کہ جو خدا وند تعالى نے حضرت ابراہیم کو عطا کى تھیں ، اور وہ نعمت ہے صالح اور آبرومند اور لائق نسل جو نعمات الہى میں سے ایک عظیم ترین نعمت ہے _
پہلے ارشاد ہوتا ہے : ''ہم نے ابراہیم (ع) کو اسحاق اور یعقوب (فرزند اسحاق ) عطاکئے''_(1)
اور اگر یہاں ابراہیم کے دوسرے فرزند اسماعیل کى طرف اشارہ نہیں ہوا بلکہ بحث کے دوران کہیں ذکر آیا ہے شاید اس کا سبب یہ ہے کہ اسحاق کا سارہ جیسى بانجھ ماں سے پیدا ہونا ، وہ بھى بڑھا پے کى عمر میں ، بہت عجیب وغریب امراور ایک نعمت غیرمترقبہ تھى _
اس کے بعد یہ بتانے کے لئے کہ کہیں یہ تصور نہ ہو کہ ابراہیم سے قبل کے دور میں کوئی علم بردار توحید نہیں تھا اور یہ کام بس انہى کے زمانے سے شروع ہوا ہے مزید کہتاہے :''اس سے پہلے ہم نے نوح کى بھى ہدایت ورہبرى کى تھى ''_(2)
اور ہم جانتے ہیں کہ نوح پہلے اولوالعزم پیغمبر ہیں جو آئین وشریعت کے حامل تھے اور وہ پیغمبران اولوالعزم کے سلسلے کى پہلى کڑى تھے_
حقیقت میں حضرت نوح(ع) کى حیثیت اور ان کے مقام کى طرف اشارہ کرکے کہ جو حضرت ابراہیم (ع) کے اجدادمیں سے ہیں ، اور اسى طرح پیغمبروں کے اس گروہ کے مقام کا تذکرہ کرکے کہ جو ابراہیم علیہ السلام کى اولاد اور ذریت میں سے تھے،حضرت ابراہیم علیہ السلام کى ممتاز حیثیت کو وراثت، اصل اور ثمرہ کے حوالے سے مشخص کیا گیا ہے _
اوراس کے بعد بہت سے انبیاء کے نام گنوائے ہیں جو ذریت ابراہیم (ع) میں سے تھے پہلے ارشاد ہوتاہے : ''ابراہیم (ع) کى ذریت میں سے دائود، سلیمان ، ایوب ،یوسف ،موسى اور ہارون تھے''_(3)
اس کے بعد:''
زکر(ع) یا ،یحى (ع) ،عیسى (ع) اور الیاس (ع) کانام لیا گیا ہے اور مزید کہاگیا ہے کہ یہ سب صالحین میں سے تھے _''(4)


(1)سورہ انعام آیت 84

(2)سورہ انعام آیت 84
(3) سورہ انعام آیت84
(4)سورہ انعام آیت 85


ابراہیم علیہ السلام سب کے لئے نمونہ ہیںآزرسے گفتگو
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma