چار نصیحتیں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
اور مالدار شخص قارون ، بنى اسرائیل کا مغرورقارون کا جواب

آیئےس بحث سے آگے بڑھیں اور دیکھیںکہ بنى اسرائیل نے قارون سے کیا کہا: قرآن کہتا ہے: ''اس وقت کو یاد کرو جب اس کى قوم نے اس سے کہا : تم میں ایسى خوشى نہیں ہونى چاہئے جس میں تکبر اور غفلت ہوکیونکہ خدا غرور میں ڈوبے ہوئے خوشحال افراد کو پند و نصیحت نہیں کرتا ''_(1)
اس کے بعد چار اور قیمتی،سر نوشت ساز اور تربیتى نصیحتیں کرتے ہیں اس طرح کل پانچ ہوگئیں _
پہلے کہتے ہیں : ''اللہ نے جو کچھ تجھے دیا ہے اس سے دار آخرت حاصل کر''_ (2)
یہ اس طرف اشارہ ہے کہ بعض کج فہم افراد کے خیال کے برخلاف مال ودولت کوئی برى چیز نہیں ہے اہم بات یہ ہے کہ وہ کس راستے پر صرف ہورہا ہے اگر اس کے ذریعے دار آخرت کو تلاش کیا جائے تو پھر اس سے بہتر کیا ہوسکتا ہے لیکن اگر وہ غرور، غفلت ، ظلم وتجاوز اور ہوس پرستى کا ذریعہ بن جائے تو پھر اس سے بدتر بھى کوئی چیز نہیں _
دوسرى نصیحت انہوں نے مزید کہا: ''دنیا سے اپنے حصے کو نہ بھول جا ''_(3)
یہ ایک حقیقت ہے کہ ہر انسان کا اس دنیا میں ایک محدود حصہ ہے یعنى وہ مال جو اس کے بدن ،لباس اور مکان کے لئے درکار ہوتا ہے اور ان پر صرف ہوتا ہے اس کى مقدار معین ہے اور ایک خاص مقدار سے زیادہ اس کے لئے قابل جذب ہى نہیں ہوتا _
انسان کو یہ حقیقت فراموش نہیں کرنى چاہئے _
تیسرى نصیحت یہ ہے : ''جیسے خدا نے احسان کیا ہے تو بھى نیکى کر''_ (4)
یہ بھى ایک حقیقت ہے کہ انسان ہمیشہ اللہ کے احسان پر نظر لگائے ہوئے ہے اور اس کى بارگاہ سے ہر خیر کا تقاضاکر رہا ہے اور اسى سے ہر قسم کى توقع باندھے ہوئے ہے تو اس طرح سے وہ کیونکر کسى کے صریح تقاضے کو یازبان حال کے تقاضا کو نظر انداز کرسکتا ہے اور اس سے کیسے بے اعتناى برت سکتا ہے ''_
آخر میں چوتھى نصیحت یہ ہے: ''کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ مادى وسائل تجھے دھوکہ دیں اور تو انہیں گناہ اور دعوت گناہ میں صرف کردے،زمین میں ہرگز گناہ و فساد نہ کر کیونکہ اللہ مفسدین کو پسند نہیں کرتا''_(5)
صحیح طور پر معلوم نہیں کہ نصیحت کرنے والے یہ افراد کون تھے_
البتہ یہ بات مسلم ہے کہ وہ اہل علم،پرہیزگار،زیرک بابصیرت اور جرا ت مند افراد تھے_


(1)سورہ قصص آیت76
(2)سورہ قصص آیت 77
(3)سورہ قصص 77

(4)سورہ قصص آیت 87
(5)سورہء قصص آیت 77

 

 

اور مالدار شخص قارون ، بنى اسرائیل کا مغرورقارون کا جواب
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma