مسلمانوں کى دفاعى تیاریاں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
جناب عباس کى بر وقت اطلاعآغاز جنگ

جمعہ کے دن آپ نے یہ مشورہ لیا اور نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے آپ نے حمدو ثناء کے بعد مسلمانوں کو لشکر قریش کى آمد کى اطلاع دى اور فرمایا:
'' تہہ دل سے جنگ کے لئے آمادہ ہوجائو اور پورے جذبہ سے دشمن سے لڑو تو خدا وند قددس تمہیں کامیابى وکامرانى سے ہمکنار کرے گا اور اسى دن آپ ایک ہزار افراد کے ساتھ لشکر گاہ کى طرف روانہ ہوئے آپ خود لشکر کى کمان کررہے تھے مدینہ سے نکلنے سے قبل آپ نے حکم دیا کہ لشکر کے تین علم بنائے جائیں جن میں ایک مہاجرین اور دو انصار کے ہوں''_
پیغمبر اکرم (ص) نے مدینہ اور احد کے درمیانى فاصلے کو پاپیادہ طے کیا اور سارے راستے لشکر کى دیکھ بھال کرتے رہے خود لشکر کى صفوں کو منظم ومرتب رکھا تاکہ وہ ایک ہى سیدھى صف میں حرکت کریں _
ان میں سے کچھ ایسے افراد کو دیکھا جو پہلى وفعہ آپ کو نظر پڑے پوچھا کہ یہ لوگ کون ہیں ؟ بتایا گیا کہ یہ عبداللہ بن ابى کے ساتھى کچھ یہودى ہیں اور اس مناسبت سے مسلمانوں کى مدد کے لئے آئے ہیں آپ نے فرمایا کہ مشرکین سے جنگ کرنے میں مشرکین سے مدد نہیں لى جاسکتى مگریہ کہ یہ لوگ اسلام قبول کرلیں یہودیوں نے اس شرط کو قبول نہ کیا اور سب مدینہ کى طرف پلٹ آئے یوں ایک ہزار میں سے تین سو افراد کم ہوگئے _
لیکن مفسرین نے لکھا ہے کہ چونکہ عبداللہ بن اُبَ کى رائے کو رد کیا گیا تھا اس لئے وہ اثنائے راہ میں تین سوسے زیادہ افراد کو لے کر مدینہ کى طرف پلٹ آیا بہر صورت پیغمبر اکرم (ص) لشکر کى ضرورى چھان بین (یہودیوں یا ابن ابى ابى کے ساتھیوں کے نکالنے) کے بعد سات سو افراد کو ہمراہ لے کر کوہ احد کے دامن میں پہنچ گئے، اور نماز فجر کے بعد مسلمانوں کى صفوں کو آراستہ کیا_
عبد اللہ بن جبیر کو پچاس ماہر تیر اندازوں کے ساتھ پہاڑ کے درہ پر تعینات کیا اور انھیں تاکید کى کہ وہ کسى صورت میں اپنى جگہ نہ چھوڑیں اور فوج کے پچھلے حصے کى حفاظت کریں اور اس حد تک تاکید کى کہ اگر ہم دشمن کا مکہ تک پیچھا کریں یا ہم شکست کھاجائیں اور دشمن ہمیں مدینہ تک جانے پر مجبور کردے پھر بھى تم اپنا مورچہ نہ چھوڑنا، دوسرى طرف سے ابو سفیان نے خالد بن ولید کو منتخب سپاہیوں کے ساتھ اس درہ کى نگرانى پر مقرر کیا اور انھیں ہر حالت میں وہیں رہنے کا حکم د یا اور کہا کہ جب اسلامى لشکر اس درہ سے ہٹ جائے تو فوراً لشکر اسلام پر پیچھے سے حملہ کردو_

 


جناب عباس کى بر وقت اطلاعآغاز جنگ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma