معراج کا مقصد

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
معراج جسمانى تھى یاروحانى ؟معراج اور سائنس

گزشتہ مباحث پر غور کرنے سے یہ بات واضح ہوجاتى ہے کہ معراج کا مقصد یہ نہیں کہ رسول اکرم (ص) دیدار خدا کے لئے آسمانوں پر جائیں، جیسا کہ سادہ لوح افرادخیال کرتے ہیں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض مغربى دانشور بھى ناآگاہى کى بناء پر دوسروں کے سامنے اسلام کا چہرہ بگاڑکر پیش کرنے کے لئے ایسى باتیں کرتے ہیں ان میں سے ایک مسڑ'' گیور گیو'' بھى ہیں وہ بھى کتاب ''محمد وہ پیغمبر ہیںجنہیں پھرسے پہچاننا چاہئے''(1) میں کہتے ہیں:
''محمد اپنے سفر معراج میں ایسى جگہ پہنچے کہ انہیں خدا کے قلم کى آواز سنائی دی، انہوں نے سمجھا کہ اللہ اپنے بندوںکے حساب کتاب میں مشغول ہے البتہ وہ اللہ کے قلم کى آواز تو سننے تھے مگر انہیں اللہ دکھائی نہ دیتا تھا کیونکہ کوئی شخص خدا کو نہیں دیکھ سکتا خواہ پیغمبر ہى کیوں نہ ہوں''یہ عبارت نشاندھى کرتى ہے کہ قلم لکڑى کا تھا، ایسا کہ کاغذ پر لکھتے وقت لرزتاتھا اور اواز پیدا کرتا تھا، اسى طرح کى اور بہت سارے خرافات اس میں موجود ہیں ''_ جب کہ مقصد معراج یہ تھا کہ اللہ کے عظیم پیغمبر کائنات میں بالخصوص عالم بالا میں موجود عظمت الہى کى نشانیوں کا مشاہدہ کریں اور انسانوں کى ہدایت ورہبرى کے لئے ایک نیا ادراک اور ایک نئی بصیرت حاصل کریں _
یہ ھدف واضح طورپر سورہ بنى اسرائیل کى پہلى ایت اور سورہ نجم کى ایت 18 میں بیان ہوا ہے_
امام صادق علیہ السلام سے مقصد معراج پوچھاگیا تو آپ نے فرمایا : ''خدا ہرگز کوئی مکان نہیں رکھتا اور نہ اس پر کوئی زمانہ گزرتاہے لیکن وہ چاہتا تھا کہ فرشتوں اور آسمان کے باسیوں کو اپنے پیغمبر کى تشریف آورى سے عزت بخشے اور انہیں آپ کى زیارت کا شرف عطاکرے نیزآپ کو اپنى عظمت کے عجائبات دکھائے تاکہ واپس آکر آپ انہیں لوگوں سے بیان کریں''_


(1)مذکورہ کتاب کے فارسى ترجمے کا نام ہے '' محمد پیغمبرى کہ از نوباید شناخت '' ص 125 دیکھئے

 

 

معراج جسمانى تھى یاروحانى ؟معراج اور سائنس
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma