منحوس سازش

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
یوسف (ع) کو قتل کر دیا جائےکنعان کے بھیڑئے

یوسف (ع) کے بھائیوں نے جب یوسف کو کنویں میں ڈالنے کى آخرى سازش پر اتفاق کرلیا تو یہ سوچنے لگے کہ یوسف کو کس طرح لے کر جائیں لہذا اس مقصد کے لئے انہوں نے ایک اور منصوبہ تیار کیا اس کے لئے وہ باپ کے پاس آئے اور اپنے حق جتا نے کے انداز میں، نرم ونازک لہجے میں محبت بھرے شکو ے کى صورت میں کہنے لگے :''ابا جان :آپ یو سف کو کیوںکبھى اپنے سے جدا نہیں کرتے اور ہما رے سپر د نہیں کر تے آپ ہمیں بھائی کے بارے میںامین کیوں نہیںسمجھتے حالا نکہ ہم یقینا اس کے خیر خوا ہ ہیں ''_(1)
آیئے :جس کا آپ ہمیں متہم سمجھتے ہیں اسے جانے دیجئے ،علا وہ ازیں ہمارا بھائی نو عمر ہے، اس کا بھى حق ہے 'اسے بھى شہر سے باہر کى آزاد فضا میں گھو منے پھر نے کى ضرورت ہے 'اسے گھر کے اندر قید کردینا درست نہیں ،کل اسے ہمارے سا تھ بھیجئے تا کہ یہ شہر سے باہر نکلے ،چلے پھر ے، درختوں کے پھل کھا ئے ،کھیلے کو دے اور سیر و تفریح کرے ''_(2)
اور اگر آپ کو اس کى سلامتى کا خیال ہے اور پریشانى ہے ''تو ہم سب اپنے بھائی کے محا فظ ونگہبان ہوں گے ''_(3)
کیو نکہ آخر یہ ہمارا بھائی ہے اور ہمارى جان کے برابر ہے _اس طرح انہو ں نے بھائی کو باپ سے جدا کرنے کا بڑاماہر انہ منصوبہ تیار کیا ،ہو سکتا ہے انہوں نے یہ باتیں یوسف کے سا منے کى ہوں تا کہ وہ بھى باپ سے تقاضا کریں اور ان سے صحرا کى طرف جا نے کى اجازت لے لیں _
اس منصوبہ میں ایک طرف باپ کے لئے انہوں نے یہ مشکل پیدا کر دى تھى کہ اگر وہ یوسف کو ہمارے سپر د نہیں کرتے تو یہ اس امر کى دلیل ہے کہ ہمیں متہم سمجھتے ہیںاور دوسرى طرف کھیل کو د اور سیر وتفریح کے لئے شہر سے باہر جانے کى یوسف کے لئے تحریک تھى _
 


(1)سورہ یوسف آیت 11
(2)سورہ یوسف آیت 12
(3)سورہ یوسف آیت 12

 

 

 

یوسف (ع) کو قتل کر دیا جائےکنعان کے بھیڑئے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma