سب سے بڑا غم دشمنوں کى شماتت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
حضرت ایو ب علیہ السلام کیوں مشکلات میں گرفتار ہوئےحضرت ایوب علیہ السلام کى قسم

لیکن حضرت ایوب علیہ السلام کو جس چیز سے زیادہ دکھ ہوتا تھا وہ دشمنوں کى شماتت تھی،اسى لئے ایک حدیث میں ہے کہ جب حضرت ایوب علیہ السلام کو کھوئی ہوئی صحت و سلامتى پھر مل گئی اور رحمت الہى کے دروازے ان کے لئے کھل گئے تو لوگوںنے اپ سے سوال کیا کہ سب سے شدید درداپ کو کون سا تھا؟تواپ نے کہا:دشمنوں کى شماتت _
آخرم کار حضرت ایوب علیہ السلام ازمائشے الہى کى اس گرم بھٹى سے صحیح و سالم باہر نکل ائے اور پھر رحمت خدا کا اغاز ہوا،انھیں حکم دیا گیا کہ'' اپناپاو ں زمین پر مارو''تو پانى کا چشمہ ابل پڑے گا کہ جو تیرے نہانے کے لئے ٹھنڈا بھى ہوگا اور تیرے پینے کے لئے عمدہ بھی_(1)
وہى خدا جس نے خشک اور تپتے بیابان میں شیر خوار اسماعیل کى ایڑیوں کے نیچے چشمہ پیدا کر دیا ،وہى خدا کہ ہر حرکت و سکون اور ہر نعمت و عنایت جس کى طرف سے ہے،اس نے یہ فرمان ایوب علیہ السلام کے لئے بھى صادر فرمایا ،پانى کا چشمہ ابلنے لگا،ٹھنڈا اور میٹھا چشمہ جو اندرونى و بیرونى سب بیماریوں کے لئے شفا بخش تھا_
بعض کا خیال ہے کہ اس چشمے میں ایک طرح کا معدنى پانى تھا جو پینے کے لئے بھى اچھا تھا اور بیماریوں کو درو کرنے کے لئے بھى مو ثر تھا ،بہر حال کچھ بھى تھا ایک صابر و شاکر بنى کے لئے اللہ کا لطف و کرم تھا_
پہلى اور اہم ترین خدائی نعمت صحت تھى ،جب وہ ایوب علیہ السلام کى طرف لوٹ ائی تو دوسرى نعمتوں کے لوٹنے کى نوبت ائی ،اس سلسلے میں قران کہتا ہے :''ہم نے اسے اس کے گھر والے بخش دیئے_ اور ان کے ساتھ ان کے مانند بھى قرا ر دیئے _تاکہ ہمارى طرف سے رحمت ہو اور صاحبان فکر و نظر کے لئے نصیحت بھى ''_(2)
ان کا گھر انہ ان کے پاس واپس ایا ،اس سلسلے میں مختلف تفسیریں موجود ہیں ،مشہور یہ ہے کہ وہ مر چکے تھے اور اللہ نے انھیں پھر زندگى دی_
لیکن بعض نے لکھا ہے کہ حضرت ایوب علیہ السلام کى طویل بیمارى کے باعث وہ ادھر ادھر بکھر چکے تھے جب حضرت ایوب علیہ السلام صحت یاب ہوگئے تو وہ پھر اپ کے گرد ا گردجمع ہوگئے _
کچھ لوگوں نے یہ احتمال بھى ذکر کیا ہے کہ وہ سب یا ان میں سے بعض افراد بھى طرح طرح کى بیماریوں میں مبتلا ہوگئے تھے رحمت الہى ان کے شامل حال ہوئی وہ سب رو بصحت ہوئے اور پروانوں کى طرح وجود پدر کى شمع کے گرد جمع ہوئے _
''اور ان کے ساتھ ان کے مانند بھى قرار دیئے ''یہ اس طرف اشارہ ہے کہ اللہ نے ان کے گھر کو پہلے سے بھى زیادہ اباد اور پر رونق کیا اور ایوب علیہ السلام کو مزید بیٹے عطا کئے _
قران میں اگر چہ حضرت ایوب علیہ السلام کے مال و دولت کے بارے میں بات نہیں کى گئی لیکن مو جودقرائن سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ نے پھر اپ کو مال ودولت بھى فراواں تر عطا فرمایا_


(1)سورہ ص ایت 42
(2)سورہ ص ایت 43

 

حضرت ایو ب علیہ السلام کیوں مشکلات میں گرفتار ہوئےحضرت ایوب علیہ السلام کى قسم
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma