قوم یونس (ع) کاا نجام

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
جناب یونس علیہ السلام کدو کى بیل کے سایہ میںیونس علیہ السلام مچھلى کے پیٹ میں کیسے زندہ رہے ؟

اب ہم حضرت یونس علیہ السلام کا ذکر چھوڑتے ہیں اور ان کى قوم کا حال بیان کرتے ہیں _
جب حضرت یونس علیہ السلام نے غیض و غضب کى حالت میں اپنى قوم کو چھوڑ دیا اور خدا کے غضب کے اثار بھى اس پر ظاہر ہوگئے _تو وہ لوگ شدت کے ساتھ لرز اٹھے ،
اب انھیں ہوش ایا ،ایک عالم کہ جوان کے درمیان رہتا تھا وہ اس کے گرد جمع ہو گئے اور اس کى رہبرى اور ہدایت سے توبہ پر امادہ ہو گئے _
بعض روایا ت میں ہے کہ وہ سب مل کر بیابان کى طرف چل پڑے اور عورتوں اور بچوں نیز جانوروں اور ان کے بچوں کے درمیان جدائی ڈال دی، پھر گریہ و زارى میں مشغول ہو گئے اور نالہ و فریاد کى صدا بلند کی،اور خلوص کے ساتھ اپنے گناہوںاور ان کو تاہیوںپر توبہ کى کہ جو انھوں نے خدا کے پیغمبر حضرت یونس علیہ السلام کے ساتھ روارکھى تھیں_
اس موقع پر عذاب کے پردے ہٹ گئے اور وہ حادثہ پہاڑوں پر جاگرا ،اور توبہ کرنے والے اہل ایمان نے لطف الہى کے باعث نجات پائی _
حضرت یونس علیہ السلام اس ماجرے کے بعد اپنى قوم کے پاس ائے تاکہ دیکھیں کہ عذاب سے ان پر کیا گزری_
جب وہ ائے تو بہت متعجب ہوئے کہ گویا دنیا بدل گئی ،وہ ان کى ہجرت کے وقت سب کے سب بت پرست تھے لیکن اب وہ سب کے سب خدا پرست موحد بن گئے ہیں_
قران اس موقع پر کہتا ہے :ہم نے اسے ایک لاکھ یا اس سے کچھ زیادہ افراد کى طرف بھیجا _(1)
وہ ایمان لے ائے اور ہم نے انھیں معین مدت تک دنیاوى نعمتوں اور زندگى سے بہرہ مند کیا_(2)
البتہ ان کا اجمالى ایمان اور توبہ تو پہلے ہو چکى تھى لیکن خدا اور اس کے پیغمبر حضرت یونس علیہ السلام اور ان کى تعلیمات و احکام پر تفصیلى ایمان اس وقت صورت پذیر ہوا جب جناب یونس علیہ السلام ان کے درمیان پلٹ کر ائے _
قابل توجہ بات یہ ہے کہ ایات قرانى سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ ماموریت نئے سرے سے اسى قوم کى طرف ہوئی تھى اور یہ جو بعض نے ان کى جدید ماموریت کو ایک نئی قوم کے لئے سمجھا ہے وہ ظاہرقرآن کے ساتھ ہم اہنگ نہیں ہے _
 


(1)سورہ صافات ایت 147
(2)سورہ صافات ایت 148

 

 

جناب یونس علیہ السلام کدو کى بیل کے سایہ میںیونس علیہ السلام مچھلى کے پیٹ میں کیسے زندہ رہے ؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma