حضرت یوسف(ع) کا واقعہ اسلام سے پہلے اور اسلام کے بعد

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
قہرمان پاکیزگیاحسن القصص

3_ اس میں شک نہیں کہ قبل از اسلام بھى داستان یوسف لوگوں میں مشہور تھى کیو نکہ تو ریت میں سفر پید ائشے کى چو دہ فصلوں (فصل 37تا 50) میں یہ واقعہ تفصیل سے مذکورہے _البتہ ان چودہ فصلوں کا غور سے مطا لعہ کیا جا ئے تو یہ بات ظاہر ہو تى ہے کہ توریت میں جو کچھ ہے وہ قرآن سے بہت ہى مختلف ہے _ان اختلافات کے موازنے سے معلوم ہو تا ہے کہ جو کچھ قرآن میںآیا ہے وہ کس حد تک پیراستہ اور ہر قسم کے خرافات سے پاک ہے_ یہ جو قرآن پیغمبر سے کہتا ہے :''اس سے پہلے آپ کو علم نہیں تھا ،،اس عبرت انگیز داستا ن کى خالص واقعیت سے ان کى عدم آگہى کى طرف اشارہ ہے_ (اگر احسن القصص سے مراد واقعہ یوسف ہو ) _
موجود ہ توریت سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حضرت یعقوب نے جب حضرت یوسف کى خون آلود قمیص دیکھى تو کہا :''یہ میرے بیٹے کى قبا ہے جسے جانور نے کھا لیا ہے یقینا یوسف چیر پھاڑڈالا گیا ہے _''
پھر یعقوب نے اپنا گریبان چا ک کیا ٹاٹ اپنى کمر سے باند ھا اور مدت دراز تک اپنے بیٹے کے لئے گریہ کرتے رہے، تمام بیٹوں اور بیٹیوں نے انہیں تسلى دینے میں کسراٹھا نہ رکھى لیکن انہیں قرار نہ آیا اور کہا کہ میں اپنے بیٹے کے ساتھ اسى طرح غمزدہ قبر میں جائوں گا _
جبکہ قرآن کہتا ہے کہ حضرت یعقوب علیہ السلام اپنى فراست سے بیٹوں کے جھوٹ کو بھانپ گئے اور انہوں نے اس مصیبت میں داد وفریاد نہیں کى اور نہ اضطراب دکھا یا بلکہ جیسا کہ انبیاء علیہم السلام کى سنت ہے اس مصیبت کا بڑے صبر سے سا منا کیا اگر چہ ان کا دل جل رہا تھا، آنکھیں اشکبار تھیں، فطر ى طور پر کثرت گریہ سے ان کى بینا ئی جاتى رہى _لیکن قرآن کى تعبیر کے مطابق انہوں نے صبر جمیل کا مظاہرہ کیا اور اپنے اوپر قابو رکھا (
کظیمہ) انہوں نے گریبان چاک کر نے ، دادو فریاد کرنے اور پھٹے پرا نے کپڑے پہنے سے گریز کیا جو کہ عزادارى کى مخصوص علامات تھیں _
بہر حال اسلام کے بعد بھى یہ واقعہ مشرق مغرب کے مو رخین کى تحریروں میں بعض اوقات حاشیہ آرائی کے ساتھ آیا ہے فارسى اشعار میں سب سے پہلے ''یوسف زلیخا ،،کے قصے کى نسبت فردوسى کى طرف دى جاتى ہے اس کے بعد شہاب الدین عمق اور مسعودى قمى کى ''یوسف زلیخا''ہے اور ان کے بعد نویں صدى کے مشہور شاعر عبدالرحمن جامى کی''
یوسف زلیخا ''ہے _

 

 


قہرمان پاکیزگیاحسن القصص
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma