کس طرح مردوں کو زندہ کرے گا ؟

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
بت پرستوں کى سرزمین سے ابراہیم کى ہجرتچندا ہم نکات

ایک دن حضرت ابراہیم(ع) دریا کے کنارے سے گزررہے تھے _ آپ نے دریا کے کنارے ایک مردار پڑاہوا دیکھا، اس کا کچھ حصہ دریا کے انداراور کچھ باہر تھا دریا اور خشکى کے جانور دونوں طرف سے اسے کھارہے تھے بلکہ کھاتے کھاتے ایک دوسرے سے لڑنے لگتے تھے ،اس منظر نے حضرت ابراہیم(ع) کو ایک ایسے مسئلہ کى فکر میں ڈال دیا جس کى کیفیت سب تفصیل سے جاننا چاہتے ہیں اور وہ ہے موت کے بعد مردوں کے زندہ ہونے کى کیفیت ابراہیم(ع) سوچنے لگے کہ اگر ایسا ہى انسانى جسم کے ساتھ ہو اور انسان کا بدن جانوروں کے بدن کا جزء بن جائے تو قیامت میں اٹھنے کا معاملہ کیسے عمل میں آئے گا جب کہ وہاں انسان کو اسى بدن کے ساتھ اٹھنا ہے _
حضرت ابراہیم(ع) نے کہا : خدایا مجھے دکھا کہ تو مردوں کو کیسے زندہ کرے گا؟اللہ تعالى نے فرمایا : کیا تم اس بات پر ایمان نہیں رکھتے؟ انہوں نے کہا: ایمان تو رکھتا ہوں لیکن چاہتاہوں دل کو تسلى ہوجائے _
خدا متعال نے حکم دیا : چار پرندے لے لو اور ان کا گوشت ایک دوسرے سے ملادو پھر اس سارے گوشت کے کئی حصے کردو اور ہر حصہ کو ایک پہاڑپر رکھ دو اس کے بعد ان پرندوں کو پکار و تاکہ میدان حشر کا منظر دیکھ سکو _ انہوں نے ایسا ہى کیا تو انتہائی حیرت کے ساتھ دیکھا کہ پرندوں کے اجزاء مختلف مقامات سے جمع ہوکر ان کے پاس آگئے ہیں اور ان کى ایک نئی زندگى کا آغاز ہوگیا ہے _
اس سلسلہ میں قرآن کہتا ہے :
''اس وقت (کو یاد کرو)جب ابراہیم نے کہا : خدایا : مجھے دکھا دے تو کیسے مردوں کو زندہ کرتا ہے ،فرمایا : کیا تم ایمان نہیں لائے _ کہنے لگے : کیوں نہیں، میں چاہتاہوں میرے دل کو اطمینان ہوجائے فرمایا : یہ بات ہے تو چار پرندے انتخاب کرلو (ذبح کرنے کے بعد ) انہیں ٹکڑے ٹکڑے کرلو (پھر ان کے گوشت کو آپس میں ملادو ) پھر ہر پہاڑپر ایک حصہ رکھ دو ، پھر انہیں پکارو ، وہ تیزى سے تمہارے پاس آئےں گے، اور جان لوکہ خدا غالب اور حکیم ہے ''_(1)(وہ مردوں کے اجزائے بدن کو بھى جانتا ہے اور انہیں جمع کرنے کى طاقت بھى رکھتا ہے _)


(1) سورہ بقرہ آیت 259

 


بت پرستوں کى سرزمین سے ابراہیم کى ہجرتچندا ہم نکات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma