داستان اصحاب کہف کى تفصیل

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
اصحاب کہف کى زندگى کا اجمالى جائزہ''غار''ایک پناہ گاہ

جیسا کہ ہم نے کہا ہے اجمالى طور پر واقعہ بیا ن کرنے کے بعد میں اس کى تفصیل بیان کى گئی ہے_ گفتگو کا آغازیوں کیا گیاہے: ''ان کى داستان،جیسا کہ ہے،ہم تجھ سے بیان کرتے ہیں''_(1)
ہم اس طرح سے واقعہ بیان کرتے ہیں کہ وہ ہر قسم کى فضول بات بے بنیاد چیزوں اور غلط باتو ں سے پاک ہوگا_
''وہ چند جوانمرد تھے کہ جو اپنے رب پر ایمان لائے تھے اور ہم نے ان کى ہدایت اور بڑھا دى تھی''_(2)
قرآن سے اجمالى طور پر اور تاریخ سے تفصیلى طور پر یہ حقیقت معلوم ہوتى ہے کہ اصحاب کہف جس دور اور ماحول میں رہتے تھے اس میں کفر و بت پرستى کا دوردورہ تھا_ایک ظالم حکومت کہ جو عام طور پر شرک،کفر،جہالت،ت گرى اور ظلم کى محافظ تھى لوگوں کے سروں پر مسلط تھی_
لیکن یہ جوانمرد کہ جو ہوش و صداقت کے حامل تھے آخر کار اس دین کى خرابى کو جان گئے_ انہوں نے اس کى خلاف قیام کامصصم ارادہ کرلیا اور فیصلہ کیا کہ اگر اس دین کے خاتمے کى طاقت نہ ہوئی تو ہجرت کرجائیں گے_اسى لئے گزشتہ بحث کے بعد قرآن کہتا ہے:''جب انہوں نے قیام کیا اور کہا کہ ہمارا رب آسمان و زمین کا پروردگار ہے،ہم نے ان کے دلوں کو مضبوط کردیا_انہوں نے کہا کہ ہم اس کے علاوہ کسى معبود کى ہرگز پرستش نہیں کریں گے''_(3)
''اگر ہم ایسى بات کریں اور اس کے علاوہ کسى کو معبود سمجھیں تو ہم نے بے ہودہ اور حق سے دور بات نہیں کہی''_(4)
ان با ایمان جوانمردوں نے واقعاً توحید کے اثبات اور ''الھہ'' کى نفى کے لئے واضح دلیل کا سہارا لیا اوروہ یہ کہ ہم واضح طور پر دیکھ رہے ہیں کہ آسمان و زمین کا کوئی مالک اور پروردگار بھى وہیسمانوں اورزمین کا پروردگار ہے_
اس کے بعد وہ ایک اور دلیل سے متوسل ہو ئے اور وہ یہ کہ''ہماریس قوم نے خدا کے علاوہ معبود بنارکھے ہیں''(5)
تو کیا دلیل وبرہان کے بغیر بھى اعتقاد رکھا جاسکتا ہے''وہ ان کى الوہیت کے بارے میں کوئی واضح دلیل پیش کیوں نہیں کرے''_(6)
کیا تصور،خیال یااندھى تقلےد کى بناء پر ایسیا عقیدہ اختیار کیا جاسکتا ہے؟یہ کیسا کھلم کھلا ظلم اور عظیم انحراف ہے؟
ان توحید پرست جواں مردوں نے بہت کوشش کى کہ لوگوں کے دلوں سے شرک کا زنگ اتر جائے اور ان کے دلوں میں توحید کى کونپل پھوٹ پڑے لیکن وہاں تو بتوں اور بت پرستى کاایسا شور تھا اور ظالم بادشاہ کے ظلم بے داد کا ایسا خوف تھا کہ گویا سانس مخلوق خدا کے سینے میں گھٹ کے رہ گئی تھى اور نغمہ توحید ان کے حلق میں ہى اٹک کررہ گیا تھا_
لہذا انھوں نے مجبوراًاپنى نجات کے لئے اور بہتر ماحول کى تلاش کے لئے ہجرت کا عزم کیا_لہذا باہمى مشورے ہونے لگے کہ کہاں جائیں،کس طرف کوکوچ کریں_ آپس میں کہنے لگے:''جب اس بت پرست قوم سے کنارہ کشى اختیار کرلو خدا کو چھوڑ کر جنہیں یہ پوجتے ہیں ان سے الگ ہوجائو اور اپنا حساب کتاب ان سے جدا کرلو تو میں جاپناہ لو_''
تا کہ تمہارا پروردگار تم پر اپنى رحمت کا سایہ کردے اور اس مشکل سے نکال کر تمہیں نجات کى راہ پر لگا دے_


(1)سورہ کہف آیت13

(2)سورہ کہف آیت 13
(3)سورہ کہف آیت 14
(4)سورہ کہف آیت 15
(5)سورہ کہف آیت 15

(6)سورہ کہف آیت15

 


اصحاب کہف کى زندگى کا اجمالى جائزہ''غار''ایک پناہ گاہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma