شاہد گواہى دیتا ہے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
زوجہ عزیز مصر کى رسوائی شاہد کون تھا ؟

لیکن چو نکہ خدا نیک اور پاک افراد کا حامى ومدد گار ہے وہ اجا زت نہیں دیتا کہ یہ نیک اور پار سا مجا ہد نو جوان تہمت کے شعلو ں کى لپیٹ میں آئے، لہذا قرآن کہتا ہے: اس مو قع اس عورت کے اہل خاندان میں سے ایک گواہ نے گواہى دى کہ اصلى مجرم کى پہچان کے لئے اس واضح دلیل سے استفادہ کیا جا ئے کہ اگر یوسف کا کر تہ آگے کى طرف سے پھٹا ہے تو وہ عورت سچ کہتى ہے اور یوسف جھو ٹا ہے '' اور اگر اس کا کرتہ پیچھے سے پھٹا ہے تو وہ عورت جھوٹى اور یوسف سچا ہے _''(1)
اس سے زیا دہ مضبوط دلیل اور کیا ہو گى ،کیو نکہ زوجہ عزیز کى طرف سے تقا ضا تھا تو وہ یوسف کے پیچھے دو ڑى ہے اور یوسف اس سے بھا گ رہے تھے کہ وہ ان کے کر تے سے لپٹى ہے ، تو یقینا وہ پیچھے سے پھٹا ہے اور اگر یوسف نے عزیز کى بیوى پر حملہ کیا ہے اور وہ بھا گى ہے یا سا منے سے اپنا دفاع کیا ہے تو یقینا یوسف کا کر تہ آگے سے پھٹا ہے ،یہ امر کس قدر جاذب نظر ہے کہ کر تہ پھٹنے کا سا دہ سا مسئلہ بے گناہى کا تعین کردیتا ہے ،یہى چھوٹى سى چیز ان کى پاکیز گى کى سند اور مجرم کى رسوائی کا سبب ہو گئی _
عزیز مصر نے یہ فیصلہ کہ جو بہت ہى جچا تلا تھا بہت پسند کیا یوسف کى قمیص کو غور سے دیکھا ''اور جب اس نے دیکھا کہ ان کى قمیص پیچھے سے پھٹى ہے ( خصوصا اس طرف تو جہ کر تے ہو ئے کہ اس دن تک اس نے کبھى یوسف سے کو ئی جھو ٹ نہیں سنا تھا )
اس نے اپنى بیوى کى طرف رخ کیا اور کہا : ''یہ کام تم عو ر توں کے مکر و فریب میں سے ہے ، بے شک تم عورتوں کا مکر وفریب عظیم ہے_ ''(2)
اس وقت عزیز کو خو ف ہوا کہ یہ رسو اکن واقعہ ظاہر نہ ہو جا ئے اور مصر میں اس کى آبرو نہ جا تى رہے اس نے بہتر سمجھا کہ معا ملے کو سمیٹ کر دبا دیا جا ئے اس نے یوسف کى طرف رخ کیا اور کہا :
'' اے یوسف تم صر ف نظر کر و اور اس واقعے کے بارے میں کو ئی با ت نہ کہو'' ( 3)
پھر اس نے بیوى کى جا نب رخ کیا اور کہا :''تم بھى اپنے گناہ سے استغفار کرو کہ تم خطا کا روں میں سے تھی'' (4)


(1)سورہ یوسف آیت 27

(2)سورہ یوسف آیت 28
(3) سورہ یوسف آیت29
(4)سورہ یوسف آیت29

 

 

زوجہ عزیز مصر کى رسوائی شاہد کون تھا ؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma