خدائی معلم اور یہ ناپسند یدہ کام ؟

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
عظیم استاد کى زیارتکیوں اس بچے کو قتل کررہے ہو؟

''موسى (ع) اس عالم ربانى کے ساتھ چل پڑے _چلتے چلتے ایک کشتى تک پہنچے اور اس میںسوار ہو گئے''_ (1)
یہاں سے ہم دیکھتے ہیں کہ اب قرآن تثنیہ کى ضمیر استعمال کرنے لگا ہے_ یہ اشارہ ہے حضرت موسى علیہ السلام اور اس عالم بزرگوار کى طرف_ یہ امر نشاندہى کرتا ہے کہ حضرت موسى علیہ السلام کے ہمسفر یوشع(ع) کى ماموریت اس مقام پر ختم ہوگئی تھى اور وہ یہاں سے پلٹ گئے تھے یا پھر یہ ہے کہ وہ موجود تو تھے لیکن اس معاملے سے ان کا تعلق نہیں تھا لہذا انہیں یہاں نظرا نداز کردیا گیا ہے_ لیکن پہلا احتمال زیادہ قوى معلوم ہوتا ہے_
''بہرحال وہ دونوں کشتى پر سوار ہوگئے تو اس عالم نے کشتى میں سوراخ کردیا ''_(2)
حضرت موسى علیہ السلام چونکہ ایک طرف تو اللہ کے عظیم نبى بھى تھے ،الہذاانہیں لوگوں کى جان ومال کا محافظ بھى ہونا چاہئے تھا او رانہیں امر بالمعروف اور نہى عن المنکر بھى کرنا چاہتے تھا اور دوسرى طرف ان کا انسانى ضمیر اس بات کى اجازت نہیں دیتا تھا کہ وہ اس قسم کے غلط کام پر خاموشى اختیار کریں لہذا حضرت خضر کے ساتھ ان کا جو معاہدہ ہوا تھا اسے ایک طرف رکھا اور اس کام پر اعتراض کردیا اور ''کہا:
کیا آپ نے اہل کشتى کو غرق کرنے کے لئے اس میں سوراخ کردیا ہے واقعاً آپ نے کس قدر برا کام انجام دیا ہے ''_(3)
واقعا ًیہ کام کتنا حیرت انگیز ہے کہ کسى کشتى میں بہت سے مسافر سوار ہوں اور اس میں سوراخ کردیا جائے ؟
بعض روایات میں ہے کہ اہل کشتى جلدہى متوجہ ہوگئے اور انہوں نے اس سوارخ کو کسى چیز کے ذریعے سے پرکردیا لیکن اب وہ کشتى صحیح نہیں رہ گئی تھى _
اس وقت اس عالم نے بڑى متانت کے ساتھ موسى پر نگاہ ڈالى اور ''کہا: میں نے نہیں کہا تھا کہ تم میرے ساتھ ہرگز صبر نہیں کرسکو گے ''_(4)
اس واقعے کى اہمیت کے پیش نظر حضرت موسى کى عجلت اگرچہ فطرى تھى تاہم وہ پشیمان ہوئے انہیں اپنا معاہدہ یاد آیا لہذا معذرت آمیز لہجے میں استاد سے '' کہا اس بھول پر مجھ سے مواخذہ نہ کیجئے اور اس کام پرمجھ پر سخت گیرى نہ کیجئے ''_(5)


(1)سورہ کہف ایت71
(2)سورہ کہف آیت 71

(3)سورہ کہف آیت 71
(4)سورہ کصف آیت 72
(5)سورہ کہف آیت 73

 


عظیم استاد کى زیارتکیوں اس بچے کو قتل کررہے ہو؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma