ہم نے انھیں اس طرح منتشر کیا کہ ضر ب المثل بن گئے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
ایک درخشاں تمدن جو کفران نعمت کى وجہ سے برباد ہو گیادو دوست یا دوبرادر

کس قدر عمدہ تعبیر ہے ،قران اس جملہ کے بعد ،کہ جو ان کے درد ناک انجام کے بارے میں بیان کیا ہے ،کہتا ہے :''ہم نے انھیں ایسیسزا دى اور ان کى زندگى لپیٹ کو رکھ دیا کہ:''انھیں ہم نے دوسروں کے لئے داستان اور افسانہ بنا دیا _''(1)
ہاں ان کى تمام تر با رونق زندگى اور درخشاں و وسیع تمدن میں سے زبانى قصوں،دلوںکى یادوں اور تاریخوں کے صفحات پر چند سطروں کے سوا اور کچھ باقى نہ رہا:''اور ہم نے انھیں برى طرح سے حیران و پریشان کر دیا _''(2)
ان کیسر زمین ایسى ویران ہوئی کہ ان میں وہاں قیام کرنے کى طاقت نہ رہى ،اور زندگى کو باقی رکھنے کے لئے وہ اس بات پر مجبور ہو گئے کہ ان میں سے ہر گروہ کسى طرف رخ کرے اور خزاں کے پتوںکى طرح ،کہ جو تند و تیز ہواو ں کے اندر ادھر ادھر مارے مارے پھرتے ہیں ،ہر ایک کسى گوشہ میں جا گرے ،اس طرح سے کہ ان کى پریشانى ضرب المثل بن گئی ،کہ جب کبھى لو گ یہ کہنا چاہتے کہ فلاں جمعیت سخت پر اگندہ اور تتر بتر ہوگئی تو وہ یہ کہا کرتے تھے کہ:(وہ قوم سبا ء اور ان کى نعمتوں کى طرح پراگندہ ہوگئے ہیں )_
بعض مفسرین کے قول کے مطابق قبیلہ ''غسان ''شام کى طرف گیا اور ''اسد ''عمان کى طرف، ''خزاعہ''تہامہ کى طرف ،اور قبیلہ ''انمار''یثرب کى طرف _
اور اخرمیں فرماتا ہے:''یقینا اس سر گزشت میں ،صبر اور شکر کرنے والوں کے لئے عبرت کى ایات اور نشانیاں ہیں _''(3)
 


(1)سورہ سباء ایت 9
(2)سورہ سباء ایت 9
(3)سورہ سباء ایت 19

 

 

ایک درخشاں تمدن جو کفران نعمت کى وجہ سے برباد ہو گیادو دوست یا دوبرادر
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma