کیا طوفان نوح(ع) عالمگیر تھا ؟

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
حضرت نوح(ع) باسلامت اترآئےطوفان کے ذریعے سزا کیوں دى گئی ؟

قرآنى بہت سى آیات کے ظاہر سے معلوم ہوتا ہے کہ طوفان نوح کسى خاص علاقے کے لئے نہ تھابلکہ پورى زمین پر رونما ہوا تھا کیونکہ لفظ ''ارض ''(زمین)مطلق طور پر آیا ہے :
''خداوندا روئے زمین پر ان کافروں میں سے کسى کو زندہ نہ رہنے دے کہ جن کے بارے میں اصلاح کى کوئی امید نہیں ہے ''_(1)
اسى طرح سورہ ہود میں ارشاد ہوتا ہے: ''اے زمین اپنا پانى نگل لے ''_(2)
بہت سى تواریخ سے بھى طوفان نوح(ع) کے عالمگیر ہونے کى خبر ملتى ہے اسى لئے کہا جاتاہے کہ موجودہ تمام نسلیں حضرت نوح(ع) کے تین بیٹوں حام،سام اور یافث کى اولاد میں سے ہیں جو کہ زندہ بچ گئے تھے _
طبیعى تاریخ بھى سیلابى بارشوں کے نام سے ایک دور کا پتہ چلتاہے اس دور کو اگر لازمى طور پرجانداروں کى پیدائشے سے قبل سے مربوط نہ سمجھیں تو وہ بھى طوفان نوح پر منطبق ہوسکتا ہے _(3)(4)
 



(1) سورہ نوح ایت 26
(2)سورہ ہود آیت44
(3)زمین کى طبیعى تاریخ میں یہ نظر یہ بھى ہے کہ کرہ زمین کا محور تدریجى طور پر تغیر پیدا کرتا ہے یعنى قطب شمالى اور قطب جنوبى خطّ استوا میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور خط استوا قطب جنوبى کى جگہ لے لیتا ہے، واضح ہے کہ جب قطب شمالى وجنوبى میں موجود بہت زیادہ برف پگھل پڑے تو دریائوں اور سمندروں کے پانى کى سطح اس قدر اوپر آجائے گى کہ بہت سى خشکیوں کو اپنى لپیٹ میں لے لے گى اور پانى زمین میں جہاں جہاں اسے گنجائشے ملے گى ابلتے ہوئے چشموںکى صورت میں نکلے گا، پانى کى یہى وسعت بادلوں کى تخلیق کا سبب بنتى ہے اور پھر زیادہ سے زیادہ بارشیں انہى بادلوں سے ہوتى ہیں
یہ امر کہ حضرت نوح نے زمین کے جانوروں کے چند نمونے بھى اپنے ساتھ لئے تھے طوفان کے عالمگیر ہونے کا مو ید ہے _
(4) اس روئے زمین پرسبھى حضرت نوح کى اولاد سے ہیں ؟ رجوع کریں تفسیر نمونہ ج10 ص503 سورہ صافات آیت 82 کى تفسیر میں ہم جانتے ہیں کہ ایسے لوگ اپنا سب کچھ بارش کے حیات بخش قطروں کو سمجھتے ہیں لیکن آخر کار بارش ہى نے انہیں تباہ وبر باد کرڈالا _

حضرت نوح(ع) باسلامت اترآئےطوفان کے ذریعے سزا کیوں دى گئی ؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma