کاش ہم بھى قارون جیسے ہوتے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
نمائشے ثروت کا جنونقارون کے سامنے زکوة کا مسئلہ

جیسا کہ دنیا کا معمول ہے قارون کى جاہ و حشمت کو دیکھ کر لوگوں کے دوگروہ ہوگئے_دنیا پرست کثریت نے جب اس خیرہ کن منظر کو دیکھا تو ان کے دل میں تمنائیں مچلنے لگیں_ انھوں نے ٹھنڈى آہ بھرى اور کہنے لگے کہ کاش وہ بھى قارون جیسى دولت کے مالک ہوتے_ خود ایک دن،ایک ساعت یا ایک لمحے ہى کے لئے یہ شکوہ نصیب ہوتا_آہاس کى کیسى شیریں،جذاب ،نشاط انگیز اور لذت بخش زندگى ہے
چنانچہ قرآن میں فرمایا گیا ہے:''جو لوگ دنیاوى زندگى کے طلب گار تھے_انھوں نے کہا کہ کاش ہمارے پاس بھى اتنى دولت ہوتى جتنى قارون کے پاس ہے''_(1)
حقیقت میں اس کے پاس تو دولت کا فراواں حصہ ہے_ آفرین ہے قارون پر اور اس کى بے پناہ دولت پر،واہ اس کا کیا جاہ و جلال ہے،اور کتنے خادم اور نوکر چاکر ہیں،تاریخ میں اس جیسا کوئی شخص نہیں ہے_ یہ عظمت اسے خدا نے عنایت کى ہے_ غرض لوگ اسى طرح کى باتیں کرتے تھے_
درحقیقت اس واقعے میں امتحان کى ایک بہت بڑى بھٹى جل رہى تھی_ اس بھٹى کے بیچ میں قارون تھا_ تا کہ وہ اپنى سرکشى اور غرور کا امتحان دے_ دوسرى طرف بنى اسرائیل کے دنیا پرست لوگ اس بھٹى کے گرد اگرد مقیم تھے_لیکن قارون کے لئے ایک درد ناک عذاب تھا_ ایسا عذاب جو ایسى نمائشے کے بعد ہوتا ہے_ یہ عذاب اوج عظمت سے قصر زمین میں لے جاتا ہے_
لیکن اس دنیا طلب بڑے گروہ کے مقابلے میں ایک اقلیت اہل علم صاحبان فکر،پرہیزگار اور با ایمان لوگوں کى بھى وہاں موجود تھى جن کا افق فکر ان مسائل سے بر تر اور بالا تر تھا_ یہ وہ لوگ تھے جن کے نزدیک احترام شخصیت کا پیمانہ زر اور زور نہ تھا_ ان کے نزدیک انسان کى قدر کا معیار اس کے مادى وسائل نہ تھے_ یہ وہ لوگ تھے کہ دولت و ثروت کى عارضى اور مضحکہ انگیز نمود و نمائشے پر تمسخر آمیز طور پر مسکرا دیتے تھے،اور اسے ایک بے مغز اور غیر حقیقى شئی سمجھتے تھے_
چنانچہ قرآن میں مذکور ہے کہ:وہ لوگ جنہیںعلم و معرفت عطا ہوئی تھی،انھوں نے کہا : ''تم پر افسوس ہےیہ تم کیا کہہ رہے ہو؟ جولوگ ایمان لائے ہیں اور عمل صالح کرتے ہیں،ان کے لئے خداکى طرف سے ثواب اور جزا بہتر ہے''_(2)ان الفاظ پر انھوں نے یہ اضافہ کیا کہ یہ ثواب الہى صرف ان لوگوں کا نصیب ہے جو صابرین ہیں_


(1)سورہ قصص آیت79

(2)سورہ قصص آیت80

 

نمائشے ثروت کا جنونقارون کے سامنے زکوة کا مسئلہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma