نمائشے ثروت کا جنون

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
قارون کا جوابکاش ہم بھى قارون جیسے ہوتے

عام طور پر دیکھا جاتاہے کہ مغرور دولت مند لوگ طرح طرح کے جنون میں مبتلا ہو جاتے ہیں_ ان میں سے ایک نمائشے ثروت کا جنون ہے_ انھیں اس عمل سے خوشى حاصل ہوتى ہے کہ اپنى دولت کا لوگوں پر اظہار کریں_ مثلاًیہ کہ وہ اپنى گراں قیمت سوارى پر سوار ہوکے نکلیں اور برہنہ پا لوگوں کے درمیان سے گزریں_ان کے منہ پر گرد و غبار ڈالتے جائیںاور ان کى تحقیر کرتے جائیں_ انھیں اس عمل سے تسکین ہوتى ہے_
لیکن دولت کى یہى نمائشے ان کے لئے بلائے جان بن جاتى ہے_ کیونکہ لوگوں کے دلوں میں ان کے خلاف کینہ پرورش پانے لگتا ہے اور جذبات نفرت پیدا ہوجاتے ہیں_ اور اکثر ایسا بھى ہوتا ہے کہ یہى شرمناک اور مکروہ عمل ان کى زندگى کو ختم کردیتا ہے یا ان کى دولت کو برباد کردیتا ہے_
ممکن ہے کہ اس جنون آمیز عمل کا نتیجہ کسى قسم کى تحریک ہو_مثلاًلالچى افراد میں مزید دولت حاصل کرنے کى ہوس میں اضافہ ہو_اور سرکش لوگوں میں فرمانبردارى کے جذبات پیدا ہوں_مگر اہل ثروت،نمائشے دولت کے عمل کو اس تصورکے بغیر انجام دیتے ہیں_درحقیقت ان کا عمل بھى ایک قسم کى ہوس ہوتاہے_اس میں کسى سوجھ کا کوئی دخل نہیں ہوتا_
بہر حال قارون بھى اس قانون سے مستثنى نہ تھا_ بلکہ جنون نمائشے ثروت کا ایک واضح نمونہ تھا_ قرآن میں ایک جملے کے ذریعے قارون کى اس کیفیت کو بیان کیا گیا ہے:''قارون پورى زیب و زینت سے اپنى قوم کے سامنے نکلا''_(1)اس نے اپنى پورى قوت اور توانائی اس کام پر صرف کردى تھى کہ وہ اپنى تمام دولت و آرائشے کى لوگوں کے سامنے نمائشے کرے اور یہ بات محتاج ذکر نہیں کہ اتنى دولت کا مالک شخص جب نمود حشمت کا ارادہ کرے تو وہ کیا کچھ کر سکتا ہے_
کتب تواریخ میں اس واقعے کے متعلق بہت سے افسانے اور داستانیں ذکر ہوئی ہیں_بعض مو رخین نے لکھا ہے کہ قارون چار ہزار خادموں کى قطار کے ساتھ بنى اسرائیل کے درمیان سے گزرا،جبکہ چار ہزار خادم گراں قیمت گھوڑوں پر سرخ پوشاکیں پہنے ہوئے سوار تھے_اس کے ساتھ خوش گل کنیزیں بھى تھیں جو سفید خچروں پر سوار تھیں جن پر سنہرى زین کسے ہوئے تھے_ ان کى پوشاکیں سرخ اور سب سونے کے زیورات پہنے ہوئی تھیں_بعض لوگوں نے اس کے خادموں کى تعداد ستر ہزار لکھى ہے اور اسى طرح کى اور باتیں بھى لکھى ہیں_
لیکن اگر ہم ان تمام بیانات کو مبالغہ آمیز بھى سمجھ لیں پھر بھى ہم اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتے کہ نمائشے دولت کے لئے اس کے پاس بہت ساز و سامان تھا_


(1)سورہ قصص آیت79

 

 

قارون کا جوابکاش ہم بھى قارون جیسے ہوتے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma