عورتوں کى بیعت کے شرائط

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
آج کا دن روز رحمت ہےابوسفیان کى بیوى ہندہ کى بیعت کا ماجرا

پیغمبر اکرم (ص) نے کوہ صفا پر قیام فرمایا،او رمردوں سے بیعت لی،بعدہ مکہ کى عورتیں جو ایمان لے آئی تھیں بیعت کرنے کے لئے آپ(ص) کى خدمت میں حاضر ہوئیں تووحى الہى نازل ہوئی اور ان کى بیعت کى تفصیل بیان کى
روئے سخن پیغمبر (ص) کى طرف کرتے ہوئے فرماتا ہے :
''اے پیغمبر جب مومن عورتیں تیرے پاس آئیں او ران شرائط پر تجھ سے بیعت کرلیں کہ وہ کسى چیز کو خداکا شریک قرار نہیں دیں گی، چورى نہیں کریں گى ،زنا سے آلودہ نہیں ہوںگی،اپنى اولاد کو قتل نہیں کریں گی،اپنے ہاتھوں اورپائوں کے آگے کوئی افتراء اور بہتان نہیں باندھیں گى اور کسى شائستہ حکم میں تیرى نافرمانى نہیں کریں گى تو تم ان سے بیعت لے لو اوران کے لئے بخشش طلب کرو،بیشک خدا بخشنے ،والا اورمہربان ہے_ ''(1)
اس کے بعد پیغمبر (ص) نے ان سے بیعت لی_
بیعت کى کیفیت کے بارے میں بعض مورخین نے لکھا ہے کہ پیغمبر (ص) نے پانى کاایک برتن لانے کا حکم دیا او راپنا ہاتھ پانى کے اس برتن میں رکھ دیا،عورتیں اپنے ہاتھ برتن کے دوسرى طرف رکھ دیتى تھیں،جب کہ بعض نے کہا ہے پیغمبر (ص) لباس کے اوپر سے بیعت لیتے تھے _


(1)سورہ ممتنحہ آیت 12

 


آج کا دن روز رحمت ہےابوسفیان کى بیوى ہندہ کى بیعت کا ماجرا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma