قوم الیاس(ع) کارد عمل

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
پیغمبر خدا مشرکین کے مقابلے میںحضرت الیسع علیہ السلام

لیکن اس سرپھر ى اور خود پسند قوم نے خدا کے اس عظیم پیغمبر کے استدلالى پند و نصائح اور واضح ہدایات پر کان نہ دھرے اور ''اس کى تکذیب کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ''_(1)
خدا نے بھى ان کى سزا کو ایک مختصر سے جملے میں بیان کرتے ہوئے کہہ دیا'' :وہ بار گاہ عدل الہى اور اس کى دوزخ کے عذاب میں حاضر کئے جائیں گے _''(2)اور اپنے قبیح اور بد اعمال کى سز اکا مزا چکھیں گے_ لیکن ظاہر ہوتا ہے کہ چھوٹا سانیک ،پاک اور مخلص گروہ حضرت الیاس علیہ السلام پر ایمان لے ایا تھا لہذا ان کا حق فراموش نہ کرتے ہوئے بلا فاصلہ فرمایا گیا ہے :''مگر خدا کے مخلص بندے_''(3)
قران اس واقعہ کے اخر میں فرماتا ہے :''ہم نے الیاس کا نیک نام بعد والى امتوں میں جاوداں کر دیا_''(4)دوسرے مرحلے میں قران مزید کہتا ہے :''الیاسین پر سلام و درود ہو_''(5)(6)
تیسرے مرحلے میں فریاماگیا ہے :''ہم نیکوں کاروں کو اسى طرح سے بدلہ دیا کرتے ہیں _''(7)
چوتھے مرحلے میں ان تمام باتوں کى اصل بنیادى یعنى ایمان کا ذکر ہے :یقینا وہ (الیاس )ہمارے مومن بندوں میں سے ہے ''(8)
'
'ایمان ''و''عبودیت''احسان کا سر چشمہ ہے اورا حسان مخلصین کى صف میں شامل ہونے اور خدا کے سلام کا حقدار ہونے کا سبب ہے _
 


(1)سورہ صافات127
(2)سورہ صافات127
(3)سورہ صافات128
(4)سورہ صافات129
(5)سورہ صافات130
(6)''الیاس ''کى جگہ ''الیاسین ''انا اس وجہ سے ہے کہ الیاسین بھى الیاس کے ہم معنى ہیں یا الیا س اوران کے پیرو کاروں کے لئے ایا ہے
(7)سورہ صافات131
(8)سورہ صافات132

 


پیغمبر خدا مشرکین کے مقابلے میںحضرت الیسع علیہ السلام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma