یاجوج ماجوج(1) کون تھے ؟

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
دیوار ذوالقرنین کہاں ہے ؟ قوم تُبّع

قران واضح طورپر گواہى دیتا ہے کہ یہ دو وحشى خونخوار قبیلوں کے نام تھے ،وہ لوگ اپنے ارد گرد رہنے والوں پر بہت زیادتیاں اور ظلم کرتے تھے _ عظیم مفسر علامہ طباطبائی نے المیزان میں لکھا ہے کہ توریت کیسارى باتوں سے مجموعى طورپر معلوم ہوتا ہے کہ ماجوج یا یاجوج و ما جوج ایک یا کئی ایک بڑے بڑے قبیلے تھے ،یہ شمالى ایشیا کے دور دراز علاقے میںرہتے تھے ،یہ جنگجو ،ت گر اور ڈاکو قسم کے لوگ تھے _
تاریخ کے بہت سے دلائل کے مطابق زمین کے شمال مشرق'' مغولستان'' کے اطراف میں گزشتہ زمانوں میںانسانوں کا گویا جوش مارتا ہو اچشمہ تھا، یہاں کے لوگوں کى ابادى بڑى تیزیسے پھلتى اورپھولتى تھى ،ابادى زیادہ ہونے پر یہ لوگ مزرق کیسمت یا نیچے جنوب کى طرف چلے جاتے تھے اور سیل رواں کى طرح ان علاقوں میں پھیل جاتے تھے اور پھر تدریجاً وہاں سکونت اختیار کر لیتے تھے ،تاریخ کے مطابق سیلاب کى مانند ان قوموں کے اٹھنے کے مختلف دور گزرے ہیں _(2)
کورش کے زمانے میں بھى ان کى طرف ایک حملہ ہوا ،یہ تقریباً پانچ سو سال قبل مسیح کى بات ہے لیکن اس زمانے میں ''ماد'' اور'' فارس'' کى متحد ہ حکومت معرض وجود میں اچکى تھى لہذا حالات بد ل گئے اور مغربى ایشیا ان قبائل کے حملوں سے اسودہ خاطر ہوگیا_ لہذا یہ زیادہ صحیح لگتا ہے کہ یاجوج اور ماجوج انہى وحشى قبائل میں سے تھے ،جب کورش ان علاقوں کى طرف گئے تو قفقاز کے لوگوں نے درخواست کى کہ انھیں ان قبائل کے حملوں سے بچایا جائے ،لہذ اس نے وہ مشہور دیوار تعمیر کى ہے جسے دیوار ذوالقرنین کہتے ہیں _
 


(1)قران مجید کى دو سورتوں میں یاجوج ماجوج کا ذکر ایا ہے ایک سورہ کہف ایت 94 میں اور دوسرا سورہ انبیاء کى ایت 96 میں _
(2)ان میں ایک حملہ ان وحشى قبائل نے چوتھى صدى عیسوى میں'' اتیلا'' کى کمان میں کیا،اس حملے میں روم کا شاہى تمدن خاک میں مل گیا _ایک اور دور کہ جو ان کے حملوں کا تقریباً اخرى دور شمار ہوتا ہے ،وہ بارہویں صدى ہجرى میں چنگیز خاں کیسر پرستى میں ہوا ،انھوں نے مسلمان اور عرب ممالک پر حملہ کیا ،اس حملے میں بغداد سمیت بہت سے شہر تباہ بر باد ہو گئے

 


دیوار ذوالقرنین کہاں ہے ؟ قوم تُبّع
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma