کیا اچھا ہوا کہ ہم قارون کى جگہ نہ تھے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
عذاب الہیحضرت اشموئیل

قرآن میں ان لوگوں کے بدل جانے کا ذکر ہے جو گزشتہ روز قارون کے جاہ و جلال اور کر و فر کو دیکھ کر وجد اور رشک کررہے تھے اور یہ آرزو کررہے تھے کہ کاش ہمیشہ کے لئے یا تھوڑى دیر کے لئے ہى یہ شان ہمیں بھى نصیب ہوتی_
واقعہ عجیب سبق آموز ہے چنانچہ فرمایا گیا:'' جو لوگ گزشتہ روز یہ آرزو کررہے تھے کہ کاش ہم اس کى (قارون کی)جگہ ہوتے جب انھوں نے اسے(قارون)اور اس کى دولت کو زمین میں دھنستے ہوئے دیکھا تو کہنے لگے کہ ہمارے خیالات پر افسوس ہے(حق یہ ہے کہ)خدا اپنے بندوں میںسے جس کے لئے چاہتا ہے روزى کو فراخ کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے''_(1)کلید رزق صرف اسى کے ہاتھ میں ہے_(انھوں نے کہا)آج یہ بات ہم پر ثابت ہوگئی کہ جس آدمى کے پاس جو کچھ ہے وہ اس کى کوشش کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ وہ خدا کى دین ہے_اس کى عطا کا انحصار اس امر پر نہیں کہ وہ کسى سے راضى اور خوش ہے_اور نہ کسى کى محرومى اس وجہ سے ہے کہ وہ شخص اللہ کى جناب میں بے قدر ہے_اللہ افراد اور اقوام کو دولت دے کر ان کا امتحان لیتا ہے اور ان کى سیرت او رفطرت کو آشکار کرتاہے_
اس کے بعد وہ(رشک کرنے والے)سوچنے لگے کہ اگر گزشتہ روز خدا ان کى دعا کو قبول کرلیتا اور انھیں بھى قارون جیسا ہى بنا دیتا تو ان کا کیسا عبرت نا ک انجام ہوتا_لہذا انھوں نے خدا کى اس نعمت کا شکر ادا کیا اور کہا کہ:'' اگر خدا ہم پر احسان نہ کرتا تو وہ ہمیں بھى زمین میں غرق کردیتا_''اور گویا کہ کافر ہر گز نجات نہیں پائیں گے''_(2)
اب ہم حقیقت کى نظر سے غرور و غفلت اور کفر و ہوس دنیا کا انجام اپنى آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں_ نیز ہم یہ سمجھ گئے ہیں کہ یہ نمائشےى زندگیاں جن کا منظر نہایت دل فریب ہوتا ہے ان کى حقیقت کتنى خوفناک ہے_
اس ماجرے کے انجام سے یہ امر بخوبى واضح ہوجاتا ہے کہ آخر کار مغرور کافر اور بے ایمان قارون دنیا سے رخصت ہوا_ ہر چند کہ اس کا شمار بنى اسرائیل کے دانشمندوں اور توریت کے تلاوت کرنے والوں میں ہوتا تھا،نیز وہ حضرت موسى علیہ السلام کا رشتہ دار بھى تھا_


(1)سورہ قصص آیت82
(2)سورہ قصص آیت82

 

 

عذاب الہیحضرت اشموئیل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma