جناب عیسى علیہ السلام کى ماموریت کا اغاز

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
حضرت مسیح علیہ السلام کى گہورے میں باتیںمعجزات عیسى علیہ السلام

جو افراد خدا کى طرف سے لوگوںکى ہدایت کے لئے مامور ہوتے ہیں ان کے لئے ضرورى ہے کہ پہلے مر حلے میں علم و دانش کے ذریعے لوگوں کو دعوت دیں ،اور زندہ و انسان ساز ائین و قوانین پیش کریں ،پھر دوسرے مرحلے میں خدا سے اپنے ارتباط کے لئے واضح اسناد دکھائیں اور یوں خدا کى طرف سے منصوب ہونے کا ثبوت پیش کریں _
اس مقصد کے لئے ہر پیغمبر اپنے زمانے کے ترقى یافتہ علوم کى قسم کے معجزے سے لیس ہوتا ہے تاکہ جہان ماوراء طبیعت سے ان کا ارتباط زیادہ واضح ہوجائے اور ہر زمانے کے علماء ان کے مقابلے میں اپنے عجزکى وجہ سے ان کى دعوت کى حقانیت کاا عتراف کریں_
یہ بات ایک حدیث میں حضرت على بن موسى الرضا علیہ السلام سے منقول ہے، ان سے سوال کیا گیا تھا : ہر پیغمبر کے پاس کچھ نہ کچھ معجزات کیوں ہوتے تھے، اس سوال کے جواب میں آپ نے وضاحت فرمائی جس کا خلاصہ کچھ یوں ہے:
''حضرت موسى علیہ السلام کے زمانہ میں جادوگربہت زیادہ دتھے_حضرت موسى علیہ السلام نے ایسا عمل انجام دیا جس کے مقابلے میں تمام جادوگر عاجز آگئے_حضرت مسیح علیہ السلام کے زمانے میں اور دعوت کے موقع پر اطباء بیماروںکے علاج میں مہارت رکھتے تھے ،لہذا حضرت عیسى (ع) بھى بیماروں کو مادى مسائل کے بغیر شفاء دیکر اپنى حقانیت کو ثابت کردیتے، پیغمبر اسلام (ص) کے زمانے میں خطبائ،شعراء اور سخنور بہت زیادہ فصاحت و بلاغت کے مالک تھے اور ان سب نے قرآنى فصاحت و بلاغت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے
قرآن میں حضرت مسیح علیہ السلام کى ماموریت کى طرف اشارہ کرتے ہوئے خداوند عالم نے پہلے فرمایا ہے:''خدا نے اسے کتاب و حکمت کى تعلیم دى '' اور اس کے بعد کتاب و حکمت کے مصداق کى نشاندہى کى گئی ہے_فرمایا:''توریت و انجیل سکھائی ،اور اس کے بعد بنى اسرائیل کے منحرف لوگوں کى ہدایت کے لئے ان کى ماموریت کى طرف اشارہ فرمایا گیا ہے،کیونکہ وہ ان دنوں طرح طرح کے خرافات،آلودگیوں اور اختلافات میں گرفتار تھے،فرمایا:''ہم نے ان کو بنى اسرائیل کى طرف رسول بنا کر بھیجا ''_(1)


(1)سورہ آل عمران آیت49

 

 

 

حضرت مسیح علیہ السلام کى گہورے میں باتیںمعجزات عیسى علیہ السلام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma