قارون کا جواب

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
چار نصیحتیںنمائشے ثروت کا جنون

اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ اس سرکش و ستمگر بنى اسرائیل نے ان ہمدرد واعظین کو کیا جواب دیا_
قارون تو اپنى اس بے حساب دولت کے نشے میں چور تھا اس نے اسى غرور سے کہا:''میں نے یہ سب دولت اپنے علم و دانش کے بل بوتے پر حاصل کى ہے''_(1)
تمہیںاس سے کیا کہ میں اپنى دولت کیسے خرچ کرتا ہوں،جو میں نے کمایا اسے خود کمایا ہے تو پھر صرف کرنے میں بھى مجھے تمہارى راہنمائی کى کوئی ضرورت نہیں_
علاوہ ازیں خدا مجھے اس دولت کے لائق سمجھتا تھا تبھى تو اس نے مجھے عطا کى ہے اور اسے صرف کرنے کى راہ بھى اس نے مجھے بتائی ہے میں دوسروں سے بہتر جانتا ہوں_تمہیں اس میں دخیل ہونے کى ضرورت نہیں_ ان سب باتوں سے قطع نظر زحمت میں نے کى ہے،تکلیف میں نے اٹھائی ہے،خون جگر پیا ہے تب کہیں یہ دولت جمع کى ہے،دوسروں کے پاس بھى ایسى لیاقت و توانائی ہوتى تو وہ زحمت و کوشش کیوں نہ کرتے_ میں نے کوئی ان کا راستہ تو نہیں روک رکھا اور اگر ان میں اس کى لیاقت نہیں ہے تو پھر کیا ہى اچھا ہے کہ بھوکے رہیں اور مرجائیں_
یہى وہ بوسیدہ اور گھٹیا منطق ہے کہ جو عام طور پربے ایمان سرمایہ دار نصیحت کرنے والوں کے سامنے پیش کرتے ہےں_
یہ نکتہ بھى قابل توجہ ہے کہ قرآن نے اس باب کو اجمالاً بیان کیا ہے کہ قارون کس علم کے بل پر دولت جمع کرتا تھا_کیا وہ علم کیمیاء تھا،جیسا کہ بعض مفسرین نے کہا ہے یا پھر تجارت،زراعت،اور صنعت کا علم تھا یا پھر کیا وہ انتظامى صلاحیت اور علم کا حامل تھا یا یہ سب امور تھے_
بعید نہیں کہ قرآن کا مفہوم وسیع ہو اور یہ ان سب امور کى طرف اشارہ کر رہا ہو_(قطع نظر اس کے کہ اس بات میں کتنى حقیقت ہے کہ علم کیمیا کے ذریعے تانبے وغیرہ کو سونے میں تبدیل کیا جاسکتا ہے_)
اس موقع پر قرآن قارون اور اس جیسے دیگر افراد کو ایک تیکھا جواب دیتا ہے:''کیا اسے معلوم نہ تھا کہ خدا نے اس سے پہلے کئی قوموں کو ہلاک کردیا جو اس سے زیادہ طاقتور تھیں،علم میں بڑھ کر تھیں اور سرمایہ بھى ان کے پاس زیادہ تھا''_(2)
تو کہتا ہے کہ میرے پاس جو کچھ ہے وہ میرے علم کى بدولت ہے لیکن تو بھول گیا ہے کہ تجھ سے زیادہ علم والے اور زیادہ طاقتور افراد بھى تھے_کیا وہ عذاب الہى سے بچ سکے ہیں؟
 


(1)سورہ قصص آیت 78
(2)سورہ قصص آیت78

 

 

چار نصیحتیںنمائشے ثروت کا جنون
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma