انذار و بشارت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
موسى علیہ السلام کا عصا اور ید بیضاکامیابى کے اسباب کى درخواست

حضرت موسى علیہ السلام کو جو معجزات عطا کئے گئے ان میں سے پہلا معجزہ خوف کى علامت پر مشتمل تھا اس کے بعد موسى کو حکم دیا گیا کہ اب ایک دوسرا معجزہ حاصل کرو جو نوروامید کى علامت ہوگا اور یہ دونوں معجزہ گویا ''انذار اوربشارت'' تھے_
موسى علیہ السلام کو حکم دیا گیا کہ'' اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو اور باہر نکا،لو موسى علیہ السلام نے جب گریبان میں سے ہاتھ باہر نکالا تو وہ سفید تھا اور چمک رہا تھا اور اس میں کوئی عیب اور نقص نہ تھا ''_(1)
حضرت موسى علیہ السلام کے ہاتھ میں یہ سفیدى اور چمک کسى بیمارى (مثلا ''برص یا کوئی اس جیسى چیز) کى وجہ سے نہ تھى بلکہ یہ نور الہى تھا جو بالکل ایک نئی قسم کا تھا_
جب حضرت موسى علیہ السلام نے اس سنسان کو ہسار اور اس تاریک رات میں یہ دوخارق عادت ہم نے قبل ازیں کہا ہے کہ اس سانپ کے لئے جو یہ دوالفاظ استعمال ہوئے ہیں ممکن ہے اس کى دو مختلف حالتوں کے لئے ہوں کہ ابتدا میں وہ چھوٹا سا ہو اور پھر ایک بڑا ادھا بن گیا ہو اس مقام پر یہ احتمال بھى ہوسکتا ہے کہ موسى نے جب واوی طور میں اسے پہلى بار دیکھا تو چھوٹا سا سانپ تھا، رفتہ رفتہ وہ بڑا ہوگیا _
اور خلاف معمول چیزیں دیکھیں تو ان پر لرزہ طارى ہوگیا، چنانچہ اس لئے کہ ان کا اطمینان قلب واپس اجائے انھیں حکم دیا گیا کہ'' اپنے سینے پر اپنا ہاتھ پھریں تاکہ دل کو راحت ہوجائے ''_(2)
اس کے بعد موسى علیہ السلام نے پھروہى صدا سنى جو کہہ رہى تھى :'' خدا کى طرف سے تجھے یہ دودلیلیں فرعون اور اس کے ساتھیوں کے مقابلے کے لئے دى جارى ہیں کیونکہ وہ سب لوگ فاسق تھے اور ہیں ''_(3)
جى ہاںیہ لوگ خدا کى طاعت سے نکل گئے ہیں اور سرکشى کى انتہا تک جاپہنچے ہیں تمہارا فرض ہے کہ انھیں نصیحت کرو اور راہ راست کى تبلغ کرو اور اگر وہ تمہارى بات نہ مانیں تو ان سے جنگ کرو_


(1)سورہ قصص آیت31

(2) سورہ قصص آیت 32
(3)سورہ قصص آیت 32

 

موسى علیہ السلام کا عصا اور ید بیضاکامیابى کے اسباب کى درخواست
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma