ابراہیم علیہ السلام کا کن چیزوں کے ذریعہ امتحان لیا گیا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو انعام میں امامت ملی امام کسے کہتے ہیں؟

آیات قرآن سے اور ابراہیم علیہ السلام کے وہ نظر نوازاعمال جن کى خدانے تعریف کى ہے،ان کے مطالعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کلمات (وہ جملے جو خدانے ابراہیم علیہ السلام کو سکھائے ) در اصل ذمہ داریوں کا ایک گراں اور مشکل سلسلہ تھا جو خدانے ابراہیم علیہ السلام کے ذمہ کیا اور اس مخلص پیغمبر نے انہیں بہترین طریقے سے انجام دیا _
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے امتحانات میں یہ امور شامل تھے :
(1)بیٹے کو قربان گاہ میں لے جانا اور فرمان خدا سے اسے قربان کرنے کے لئے پر عزم آمادگى کا مظاہرہ کرنا _
(2) اپنى بیویاں اور بیٹے کو مکہ کى خشک اور بے آب وگیاہ سرزمین میں لے جانا جہاں کوئی انسان نہ بستا تھا _
(3) بابل کے بت پر ستوں کے مقابلے میں قیام کرنا ،بتوں کو توڑنا اور اس تاریخى مقدمو ںمیں پیش ہونا اور نتیجتاًآگ میں پھینکا جانا اور ان تمام مراحل میں اطمینان وایمان کا ثبوت دینا _
(4) بت پرستوں کى سرزمین سے ہجرت کرنا اور اپنى زندگى کے سرمائے کو ٹھوکرمارنا اور دیگر علاقوں میں جاکر پیغام حق سنانا ،ایسے اور بھى بہت سے امور ہیں_
حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے ہر ایک بہت سخت اور مشکل آزمائشے تھى لیکن ابراہیم علیہ السلام ایمانى قوت کے ذریعہ ان تمام امتحانات میں پورا اترے اور ثابت کیا کہ وہ مقام'' امامت ''کى اہلیت رکھتے تھے _
 


حضرت ابراہیم علیہ السلام کو انعام میں امامت ملی امام کسے کہتے ہیں؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma