آج رحمت کا دن ہے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
کیا تو وہى یو سف ہے ؟یوسف (ع) کى قیمص کون لے کر گیا؟

لیکن یوسف نہیں چا ہتے تھے کہ بھا ئی اس طرح شر مسار رہیں خصو صاً جب کہ یہ ان کى اپنى کا میابى و کا مرانى کا مو قع تھا یا یہ کہ احتمالاً بھا ئیوں کے ذہن میں یہ بات آئے کہ یو سف اس مو قع پر انتقام لے گا لہذا فور اًیہ کہہ کر انہیں مطمئن اور پر سکون کردیا کہ ''آج تمہیں کو ئی سر ز نش اور تو بیخ نہیں ہوگی_''(1) تمہارى فکر آسودہ رہے اور وجد ان کو را حت رہے اورگذشتہ گنا ہوں پر غم نہ کرو _
اس بناء پر کہ انہیں بتایا جا ئے کہ انہیں نہ صرف یو سف کا حق بخش دیا گیا ہے بلکہ ان کى ند امت وپشیمانى کى وجہ سے اس سلسلے میں خدائی حق بھى قابل بخشش ہے ، مزید کہا :'' اللہ بھى تمہیں بخش دے گا کیو نکہ وہ ارحم الرحمین ہے ''_(2)
یہ حضرت یو سف (ع) کى انتہائی عظمت کى دلیل ہے کہ نہ صرف اپنا حق معاف کر دیا بلکہ اس بات پر بھى تیار نہ ہوئے کہ انہیں تھوڑى سى بھى سر زنش کى جا ئے ،چہ جائیکہ بھا ئیوں کو کوئی سزا دیتے بلکہ حق الہى کے لحاظ سے بھى انہیں اطمینان دلا یا کہ خدا غفور اور بخشنے والاہے بلکہ یہ بات ثابت کرنے کے لئے یہ استد لال پیش کیا کہ وہ ارحم الرا حمین ہے _
اس مو قع پر بھائیوں کو ایک اور غم بھى ستارہا تھا اور وہ یہ کہ باپ اپنے بیٹوں کے فراق میں نابینا ہو چکا ہے اور اس کا اس طرح رہنا پورے خاندان کے لئے ایک جانکا ہ رنج ہے اس کے علاوہ ان کے جر م پر ایک مسلسل دلیل ہے لہذا یوسف (ع) نے اس عظیم مشکل کے حل کے لئے بھى فرمایا: ''میرا یہ پیراہن لے جائو اور میرے باپ کے چہرے پر ڈال دو تاکہ وہ بینا ہوجائے'' _(3)'' اس کے بعد سارے خاندان کے ہمراہ میرے پاس آجائو''_(4)


(1) سورہ یوسف آیت 92
(2) سورہ یوسف آیت 92

(3) سورہ یوسف آیت 93
(4) سورہ یوسف آیت 93

 


کیا تو وہى یو سف ہے ؟یوسف (ع) کى قیمص کون لے کر گیا؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma