وحى کى تابش اول

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
حضرت موسى علیہ السلام کى زندگى کے بہترین ایاماے موسى جوتى اتاردو

جب حضرت موسى علیہ السلام مدین سے مصر کو جارہے تھے تو راستہ بھول گئے یا غالبا ًشام کے ڈاکوئوں کے ہاتھ میں گرفتار ہوجانے کے خوف سے بوجہ احتیاط رائج راستے کو چھوڑکے سفر کررہے تھے _
بہرکیف قرآن شریف میں یہ بیان اس طور سے ہے کہ :''جب موسى علیہ السلام اپنى مدت کو ختم کرچکے اور اپنے خاندان کو ساتھ لے کر سفر پر روانہ ہوگئے تو انھیں طور کى جانب سے شعلہ آتش نظر آیا _
حضرت موسى علیہ السلام نے اپنے اہل خاندان سے کہا :'' تم یہیں ٹھہرو'' مجھے آگ نظر آئی ہے میں جاتاہوں شاید تمہارے لئے وہاں سے کوئی خبرلائوں یا آگ کا ایک انگارالے آئوں تاکہ تم اس سے گرم ہوجائو''_(1)
''خبر لائوں'' سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ راستہ بھول گئے تھے اور ''گرم ہوجائو''یہ اشارہ کررہاہے کہ سرد اور تکلیف دہ رات تھى _
قرآن میں حضرت موسى علیہ السلام کى زوجہ کى حالت کا کوئی ذکر نہیں ہے مگر تفاسیر اور روایات میں مذکورہے کہ وہ امید سے تھیں اور انہیں دروازہ ہورہا تھا اس لئے موسى علیہ السلام پریشان تھے _
حضرت موسى علیہ السلام جس وقت آگ کى تلاش میں نکلے تو انھوں نے دیکھا کہ آگ تو ہے مگر معمول جیسى آگ نہیں ہے، بلکہ حرارت اور سوزش سے خالى ہے وہ نور اور تابندگى کا ایک ٹکڑا معلوم ہوتى تھى ،حضرت موسى علیہ السلام اس منظر سے نہایت حیران تھے کہ ناگہاں اس بلندو پُر برکت سرزمین میں وادى کے دا ھنى جانب سے ایک درخت میں سے آواز آئی: ''اے موسى میں
اللہ رب العالمین ہوں ''_(2)
اس میں شک نہیں کہ یہ خدا کے اختیار میں ہے کہ جس چیز میں چاہے قوت کلام پیدا کردے یہاں اللہ نے درخت میں یہ استعداد پیدا کردى کیونکہ اللہ موسى علیہ السلام سے باتیں کرنا چاہتا تھا ظاہر ہے کہ موسى علیہ السلام گوشت پوست کے انسان تھے، کان رکھتے تھے اور سننے کے لئے انہیں امواج صوت کى ضروت تھى البتہ انبیاء علیہم السلام پر اکثر یہ حالت بھى گزرى ہے کہ وہ بطور الہام درونى پیغام الہى کو حاصل کرتے رہے ہیں ،اسى طرح کبھى انھیں خواب میں بھى ہدایت ہوتى رہى ہے مگر کبھى وہ وحى کو بصورت صدا بھى سنتے رہے ہیں، بہر کیف حضرت موسى علیہ السلام نے جو آواز سنى اس سے ہم ہرگز یہ نتیجہ نہیں نکال سکتے کہ خدا جسم رکھتا ہے _


(1)سورہ قصص ایت29
(2)سورہ قصص آیت 30

 

 

 

حضرت موسى علیہ السلام کى زندگى کے بہترین ایاماے موسى جوتى اتاردو
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma