جناب یوسف (ع) کى پاکیز گى کا انعام

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
عزیز مصر کے محل میںعزیز مصر کى بیوى کا عشق سوزاں

یہاں پرایک سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ علم تعبیر خواب اور عز یز مصر کے محل میں حضرت یو سف کى مو جود گى کا کیا ربط ہے کہ اسے کس طرف ''لنعلمہ'' کى ''لام ''کہ جو لام غایت ہے کہ ذریعے اشارہ کیا گیا ہے _
لیکن اگر ہم اس نکتے کى طرف تو جہ دیں تو ہو سکتا ہے مذکورہ سوال کا جواب واضح ہو جا ئے کہ خداوندعالم بہت سى علمى نعمتیںاورعنا یا ت; گناہ سے پر ہیز اور سر کش ہوا وہوس کے مقابلے میں استقامت کى وجہ سے بخشتا ہے دوسرے لفظوں میں یہ نعمات کہ جو دل کى نورا نیت کا ثمر ہ ہیں ، ایک انعام ہیں کہ جو خدا اس قسم کے اشخاص کو بخشتا ہے _
''ابن سیرین'' تعبیر خواب جاننے میں بڑے مشہور ہیں انکے حالات میں لکھا ہے کہ وہ کپڑا بیچا کرتے تھے اور بہت ہى خوبصورت تھے ایک عورت انہیں اپنا دل دے بیٹھى بڑے حیلے بہانے کر کے انہیں اپنے گھر میں لے گئی اور دروازے بند کر لئے ، لیکن انہوں نے عورت کى ہوس کے سامنے سر تسلیم خم نہ کیا اور مسلسل اس عظیم گناہ کے مفا سد اس کے سا منے بیان کرتے رہے لیکن اس عورت کى ہو س کى آگ اس قدر سر کش تھى کہ وعظ و نصیحت کا پانى اسے نہیں بجھا سکتا تھا _
''ابن سیرین'' کو اس چنگل سے نجات پانے کے لئے ایک تد بیر سو جھى وہ اٹھے اور اپنے بدن کو اس گھر میں مو جود گند ى چیزوں سے اس طرح کثیف ،آلودہ اور نفرت انگیز کر لیا کہ جب عورت نے یہ منظر دیکھا توان سے متنفر ہو گئی اور انہیں گھر سے باہر نکال دیا _
کہتے ہیں اس واقعے کے بعد ابن سیر ین کو تعبیر خواب کے بارے میں بہت فراست نصیب ہو ئی اور ان کى تعبیر سے متعلق کتابوں میں عجیب وغریب واقعات لکھے ہو ئے ہیں کہ جو اس سلسلے میں ان کى گہرى معلومات کى خبر دیتے ہیں _اس بنا ء پر ممکن ہے کہ یہ خا ص علم وآگاہى حضرت یو سف کو عزیز مصر کى بیوى کى انتہائی قوت جزب کے مقا بلے میں نفس پر کنڑول رکھنے کى بنا ء پر حاصل ہو ئی ہو _
جى ہاں : انہوں نے بہت سى چیزیں اس شور وغل کے ماحول میں سیکھیں ان کے دل میں ہمیشہ غم واندوہ کا ایک طوفان مو جز ن ہو تا تھا کیو نکہ ان حالات میں وہ کچھ نہیں کر سکتے تھے ،اس دور میں وہ مسلسل خود سازى اور تہذیب نفس میں مشغول تھے _
قرآن کہتا ہے :'' جب وہ بلوغ اور جسم وروح کے تکامل کے مرحلے میں پہنچا اور انوار وحى قبول کرنے کے قابل ہو گیا ، تو ہم نے اسے حکم (نبوت)اور علم دیا_'' ( 1)


(1)سورہ یوسف آیت 22

 

 

عزیز مصر کے محل میںعزیز مصر کى بیوى کا عشق سوزاں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma