بنى اسرائیل کا ایک گروہ پشیمان ہوا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
بنى اسرائیل بیابان میں سرگرداںمنّ و سلوى کیا ہے؟

بنى اسرارئیل کا ایک گروہ اپنے کئے پر سخت پشیمان ہوا_انہوں نے بارگاہ خدا کا رخ کیا_خدا نے دوسرى مرتبہ بنى اسرائیل کو اپنى نعمتوں سے نوازا جن میں سے بعض کى طرف قرآن میں اشارہ کیا گیا ہے_
''ہم نے تمہارے سر پر بادل سے سایہ کیا''_(1)سر خط وہ مسافر جو صبح سے غروب تک سورج کى گرمى میں بیابان میں چلتا ہے وہ ایک لطیف سائے سے کیسى راحت پائے گا(وہ سایہ جو بادل کا ہو جس سے انسان کے لئے نہ تو فضا محدود ہوتى ہو اور نہ جو ہوا چلنے سے مانع ہو)_
یہ صحیح ہے کہ بادل کے سایہ فگن ٹکڑوںکا احتمال ہمیشہ بیابان میں ہوتا ہے لیکن قرآن واضح طور پر کہہ رہا ہے کہ بنى اسرئیل کے ساتھ ایسا عام حالات کى طرح نہ تھا بلکہ وہ لطف خدا سے اکثر اس عظیم نعمت سے بہرہ ور ہوتے تھے_
دوسرى طرف اس خشک اور جلادینے والے بیابان میں چالیس سا ل کى طویل مدت سرگرداں رہنے والوں کے لئے غذا کى کافى و وافى ضرورت تھی،اس مشکل کو بھى خداوند عالم نے ان کے لئے حل کردیا ،جیسا کہ اشاد ہوتا ہے:ہم نے'' من وسلوى '' جو لذیذ اور طاقت بخش غذا ہے تم پر نازل کیا_
ان پاکیزہ غذائوں سے جو تمہیں روزى کے طور پر دى گئی ہیں کھائو(اور حکم خدا کى نافرمانى نہ کرو اور اس کى نعمت کا شکر اداکرو_)
لیکن وہ پھر بھى شکر گزارى کے دروازے میں داخل نہیں ہوئے(تاہم)''انہوں نے ہم پر کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ اپنے اوپر ہى ظلم کیا ہے''_(2)


(1)سورہء بقر آیت57

(2)سورہ بقر آیت57

 


بنى اسرائیل بیابان میں سرگرداںمنّ و سلوى کیا ہے؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma