خیالى تثلیث

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
پیغمبر اکرم (ص) سے عیسائیوں کى گفتگویہودى حضرت عیسى علیہ السلام کے انتظار میں

قرآن میں کفار اور اہل کتاب کے بارے میں جارى مباحث کے حوالے سے مسیحى معاشرے کے اہم ترین انحراف کا ذکر کیا گیا ہے اور وہ ہے تثلیث یا تین خدائوں کامسئلہ_
مختصر سے استدلالى جملوں کے ساتھ انھیںاس عظیم انحراف کے انجام بد سے ڈرایا گیا ہے_
قرآن پہلے انھیں خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہتا ہے:''اپنے دین میں غلو کى راہ نہ چلو اور حق کے علاوہ خداکے بارے میں کچھ نہ کہو_''(1)
تثلیث اور الوہیت مسیح(ع) کا ابطال اس سلسلے میں چند نکات پیش خدمت ہیں:
1_عیسى علیہ السلام مریم کے بیٹے ہیں: قرآن حکیم میں عیسى علیہ السلام کانام ان کى والدہ کے نام کے ساتھ سولہ مرتبہ آیا ہے یعنی'' عیسى (ع) صرف مریم کے بیٹے ہیں'' یہ اس بات کى نشاندہى ہے کہ مسیح(ع) بھى دیگر انسانوں کى طرح رحم مادر میں رہے اور ان پر بھى جنین کادور گذرا وہ دیگرانسانوں کى طرح پیدا ہوئے،دودھ پیا اور آغوش مادرى میں پرورش پائی_
یعنى تمام بشرى صفات ان میں موجود تھیں_لہذا کیسے ممکن ہے کہ ایسا شخص جو قوانین طبیعت اور عالم مادہ کا متمول و محکوم ہو، وہ خدائے ازلى وابدى بن جائے_
خصوصاً لفظ ''انما''جوقرآن میں آیا ہے وہ اس وہم کا جواب ہے کہ اگر عیسى (ع) کا باپ نہیں تو اس کا یہ معنى نہیں کہ وہ خدا کا بیٹا ہے بلکہ وہ صرف اور صرف مریم(ع) کا بیٹا ہے_
2_عیسى (ع) خدا کے رسول ہیں: عیسى (ع) خدا کے فرستادہ اور رسول ہیں ''رسول الله ''، عیسى (ع) کا یہ مقام اور حیثیت بھى ان کى الوہیت سے مناسبت نہیں رکھتا_
یہ بات قابل توجہ ہے کہ حضرت عیسى (ع) کى مختلف باتیں جن میں سے کچھ اناجیل موجودہ میں بھى ہیں،سب کى سب انسانى ہدایت کے لئے ان کى نبوت و رسالت کى حکایت کرتى ہیں نہ کہ ان کى الوہیت اور خدائی کی_
3_عیسى (ع) خدا کا کلمہ ہیں: عیسى (ع) خدا کا کلمہ ہیں جو مریم(ع) کى طرف القاء ہوا _قرآن کى چند آیات میں عیسى (ع) کو کلمہ کہا گیا ہے،یہ تعبیر مسیح کے مخلوق ہونے کى طرف اشارے کے لئے ہے جیسے ہمارے کلمات،ہمارى مخلوق اور ایجاد ہیں،اسى طرح عالم آفرینش کے موجودات بھى خدا کى مخلوق ہیں_نیز جیسے ہمارے کلمات ہمارے اندورنى اسرار کا مظہر ہوتے ہیںاور ہمارے جذبات و صفات کے ترجمان ہوتے ہیں اسى طرح مخلوقات عالم بھى خدا کى صفات جمال و جلال کو واضح کرتى ہیں_ یہى وجہ ہے کہ آیات قرآنى میں متعدد مقامات پر تمام مخلوقات کے لئے لفظ''کلمہ''استعمال کیا گیا ہے(2)
البتہ یہ کلمات آپس میں مختلف ہیں، بعض بہت اہم اور بلند ہیں اور بعض نسبتاًمعمولى اور کم تر ہیں_ حضرت عیسى (ع) آفرینش کے لحاظ سے خصوصیت کے ساتھ مقام رسالت کے علاوہ یہ امتیاز بھى رکھتے تھے کہ وہ بغیر باپ کے پیدا کئے گئے_
4_عیسى علیہ السلام روح ہیں:
حضرت عیسى (ع) روح ہیں،جنہیں خدا نے پیدا کیا ہے ،یہ تعبیر قرآن حکیم میں حضرت آدم(ع) کے بارے میں بھى آئی ہے_ ایک معنى کے لحاظ سے تمام نوع انسانى کے بارے میں ہے یہ اس روح کى عظمت کى طرف اشارہ ہے جسے خدا نے دیگر انسانوں میں عموماً اور حضرت مسیح(ع) اور باقى انبیاء میں خصوصیت سے پیدا کیا_
علاوہ ازیں یہ امر تعجب خیز ہے کہ عیسائی حضرات، والد کے بغیر حضرت عیسى (ع) کى ولادت کو ان کى الوہیت کى دلیل قرار دیتے ہیں حالانکہ وہ بھول جاتے ہیں کہ حضرت آدم(ع) ماں اور باپ دونوں کے بغیر پیدا ہوئے اس مخصوص خلقت کو کوئی بھى ان کى الوہیت کى دلیل نہیں سمجھتا_
اس بیان کے بعد قرآن کہتا ہے:''اب جبکہ ایسا ہے تو خدائے یگانہ اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لے آئو اور یہ نہ کہو کہ تین خدا ہیں اور اگر اس بات سے اجتناب کرو ،ا س میں تمہارا ہى فائدہ ہے''_(3)


(1)سورہ نساء آیت171

(2)مثلاًسورہ کہف آیت109،سورہ لقمان آیت29
(3)سورہ نساء آیت171

پیغمبر اکرم (ص) سے عیسائیوں کى گفتگویہودى حضرت عیسى علیہ السلام کے انتظار میں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma