معاشرے کو پاک کرنے کا مرحلہ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
کہاں ہے عذاب ؟کشتى نوح علیہ السلام

قرآن مجید میں حضرت نوح(ع) کى سرگذشت بیان ہوئی ہے اس کے در حقیقت مختلف مراحل ہیں ان میں سے ہرمرحلہ متکبرین کے خلاف حضرت نوح کے قیام کے ایک دور سے مربوط ہے پہلے حضرت نوح(ع) کى مسلسل اور پر عزم دعوت کے مرحلے کا تذکرہ تھا جس کے لئے انہوں نے تمام تروسائل سے استفادہ کیا یہ مرحلہ ایک طویل مدت پر مشتمل تھا اس میں ایک چھوٹا ساگروہ آپ پر ایمان لایا، یہ گروہ ویسے تو مختصر ساتھا لیکن کیفیت اور استقامت کے لحاظ سے بہت عظیم تھا _
قرآن میں اس قیام کے دوسرے مرحلے کى طرف اشارہ کیا گیا ہے یہ مرحلہ دور تبلیغ کے اختتام کا تھا جس میں خدا کى طرف سے معاشرے کوبرے لوگوں سے پاک کرنے کى تیارى کى جانا تھى پہلے قرآن میں ارشاد ہوتاہے_ ''نوح(ع) کو وحى ہوئی کہ جو افراد ایمان لاچکے ہیں ان کے علاوہ تیرى قوم میںسے کوئی ایمان نہیں لائے گا ''_(1)
یہ اس طرف اشارہ ہے کہ صفیںبالکل جدا ہو چکى ہیں ، اب ایمان اوراصلاح کى دعوت کا کوئی فائدئہ نہیں اور اب معاشرے کى پاکیز گى اور آخرى انقلاب کے لئے تیار ہو جانا چاہئے اس گفتگو کے آخر میں حضرت نوح کى تسلى اور دلجوئی کے لئے فرمایا گیاہے :''اب جب معاملہ یوں ہے تو جو کام تم انجام دے رہے ہو اس پر کوئی حزن وملال نہ کرو''_ (2)
مربوطآیت سے ضمنى طور پر معلوم ہوتا ہے کہ اللہ اسرار غیب کا کچھ حصہ جہاں ضرورى ہوتا ہے اپنے پیغمبر کے اختیار میں دے دیتا ہے جیسا کہ حضرت نوح علیہ السلام کو خبر دى گئی ہے کہ آئندہ ان میں سے کوئی اور شخص ایمان نہیں لائے گا ،بہر حال ان گناہگار اور ہٹ دھرم لوگوںکو سزا ملنى چاہئے ، ایسى سزا جو عالم ہستى کو ان کے وجود کى گندگى سے پاک کردے اور مومنین کو ہمیشہ کے لئے ان کے چنگل سے نجات دےدے، ان کے غرق ہونے کا حکم ہوچکا ہے لیکن ہر چیز کے لئے کچھ وسائل واسباب ہوتے ہیں لہذا نوح کو چاہئے کہ وہ سچے مومنین کے بچنے کے لئے ایک مناسب کشتى بنائیں تاکہ ایک تو مومنین کشتى بننے کى اس مدت میں اپنے طریق کار میں پختہ تر ہوجائیں اور دوسروں کے لئے بھى کا فى اتمام حجت ہوجائے _
 


(1)سورہ ہو دآیت21
(2)سورہ
ہو دآیت3
 

کہاں ہے عذاب ؟کشتى نوح علیہ السلام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma