صرف ایک خاندان مومن اور پاک

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
یہ ہے گناہ گاروں کا انجام حضرت لوط علیہ السلام مہمانوں کو دیکھ کر پریشان ہوگئے

فرآن سے بخوبى ثابت ہوتاہے کہ اس علاقے کى تمام آبادیوں اور بستیوں میں صرف ایک ہى خاندان مومن اور پاک نفس تھا اور خدانے بھى اسے عذاب سے نجات دى جیسا کہ قرآن میں مذکورہے :
''ہم نے وہاں ایک خاندان کے سوائے کوئی بھى مسلمان نہ پایا _''(1)
یہاں تک کہ حضرت لوط کى زوجہ بھى مومنین کى صف سے خارج تھى اس لئے وہ بھى عذاب میں گرفتار ہوئی _
وہ عورت جو خانوادہ نبوت میں شامل تھى اسے تو ''مو منین اور مسلمین '' سے جدا نہیں ہونا چاہئے تھا مگر وہ اپنے کفرو شرک اور بت پرستى کى وجہ سے اس صنف سے جدا ہوگئی _
اس طرح کلام سے واضح ہوتاہے کہ وہ عورت منحرف العقیدہ تھى کچھ بعید نہیں کہ اس میں یہ بد عقیدگى اس مشرک معاشرے کے اثر سے پیداہوگئی ہو ا،ور ابتدا میں مومن وموحد ہو اس صورت میں حضرت لوط پر یہ اعتراض نہیں ہوتا کہ انھوں نے ایسى مشرکہ سے نکاح ہى کیوں کیا تھا ؟
یہ خیال بھى ہوتاہے کہ اگر کچھ اور لوگ حضرت لوط علیہ السلام پر ایمان لائے ہوں گے تو وہ حتما ًنزول عذاب سے پہلے اس گناہ آلود زمین سے ہجرت کرگئے ہوں گے ،تنہا حضرت لوط علیہ السلام اور ان کے اہل وعیال اس مقام پر اس توقع سے آخرى وقت تک ٹھہرے ہوں گے کہ ممکن ہے ان کى تبلیغ اور ڈرانے کا لوگوں پر اثرہو_
یہاں تک کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے فرشتوں کى گفتگو ختم ہوگئی اور وہ حضرت لوط علیہ السلام کے علاقے کى طرف روانہ ہوگئے _


(1)سورہ ذاریات آیت36

 


یہ ہے گناہ گاروں کا انجام حضرت لوط علیہ السلام مہمانوں کو دیکھ کر پریشان ہوگئے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma