بر صیصائے عابد

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
اور یہ ان کا انجامانسانوں کو جلا دینے والى بھٹیاں

بنیسرائیل میں ایک نامى گرامى عابد تھاجس کا نام ''بر صیصا'' تھا(1)
جس نے طویل عرصہ تک عبادت پروردگار کى تھى جس کى وجہ سے وہ اس مقام پر پہنچ گیا تھا کہ جان بلب مریضوں کو اس کے پاس لاتے تھے اور اس کى دعا کے نتیجے میں انھیں دوبارہ صحت و سلامتى میسر ہوجاتى تھى ایک دن ایک معقول گھرانے کى عورت کو اس کے بھائی اس کے پا س لائے اور طے پایا کہ کچھ عرصہ تک وہ عورت وہیں رہے تاکہ اس کو شفا حاصل ہو _
اب شیطا ن نے اس کے دل میں وسوسہ ڈالنے کا پروگرام بنایا اور اس قدراس کو اپنے دام میں اسیر کیا کہ اس عابد نے عورت کے سا تھ زیادتى کى اور کچھ دنوں بعد یہ بات کھل گئی کہ وہ عورت حاملہ ہے (کیونکہ ہمیشہ ایک گناہ عظیم تر گناہوں کا سر چشمہ بنتا ہے )اس نے عورت کو قتل کر دیا اور بیابان کے ایک گوشہ میں دفن کر دیا ،اس عورت کے بھائی اس واقعہ سے باخبر ہوئے کہ مرد عابد نے اس قسم کے ظلم عظیم کا اقدام کیا ہے _
یہ خبر سارے شہر میں پھیل گئی ،یہاں تک کہ امیر شہر کے کانوں تک جا پہنچى ،وہ کچھ لوگوں کو ساتھ لے کر چلا تاکہ حقیقت حال سے باخبر ہو ،جس وقت وہ ظلم ثابت ہو گیا تو اس کو اس کى عبادت گاہ سے کھینچ کر باہر لے ائے، اقرار گناہ کے بعد حکم دیا گیا کہ اسے سولى پر چڑھا دیا جائے جس وقت وہ سولى پر چڑھا دیا جانے لگا تو شیطان اس کے سامنے نمودار ہوا اور کہا وہ میں تھا جس نے تجھے اس مصیبت میں پھنسایا ،اب اگر جو کچھ میں کہوں وہ مان لے تو میں تیرى نجات کا سامان فراہم کر تا ہوں ،عابد نے کہا میںکیا کروں ،اس نے کہا میرے لئے تیرا صرف ایک سجدہ کافى ہے_
عابد نے کہا جس حالت میں تو مجھے دیکھ رہا ہے اس میں سجدہ کر نے کا کوئی امکان نہیں ہے ،شیطان نے کہا:اشارہ ہى کافى ہے ،عابد نے گوشہ چشم یا ہاتھ سے اشارہ کیا اور اس طرح شیطان کى بارگاہ میں سجدہ بجالا یا اور اسى وقت مر گیا اور دنیا سے کافر گیا _


(1)اس واقعہ کو بعض مفسرین نے سورہ حشر 16 ،17 کے ذیل میں بیان کیا ہے

 


اور یہ ان کا انجامانسانوں کو جلا دینے والى بھٹیاں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma