حضرت ابراہیم (ع) کے ہاتھوں خانہ کعبہ کى تعمیر نو

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
جناب اسحاق کى بشارت حضرت ابراہیم علیہ السلام کو انعام میں امامت ملی

قرآن کى مختلف آیات،احادیث اور تو اریخ اسلامى سے واضح ہوتا ہے خانہ کعبہ حضرت ابراہیم سے پہلے ،بلکہ حضرت آدم (ع) کے زمانے میں موجود تھا کیونکہ سورہ ابراہیم میں حضرت ابراہیم (ع) جیسے عظیم پیغمبر کى زبانى یوں آیاہے :
پروردگار :میں اپنى ذریت میں سے (بعض کو ) اس بے آب وگیاہ وادى میں تیرے محترم گھر کے پاس بسارہاہوں _ ''(1)
یہ آیت واضح طور پر گواہى دیتى ہے کہ جب حضرت ابراہیم اپنے شیر خوار بیٹے اسماعیل اور اپنى زوجہ کے ساتھ سرزمین مکہ میں آئے تو خانہ کعبہ کے آثار موجود تھے _
اسى طرح سورہ آل عمران میں بھى ہے :
''پہلا گھر جو عبادت خدا کى خاطر انسانوں کے لئے بنایا گیا وہ سرزمین مکہ میں تھا'' _(2)
یہ مسلم ہے کہ عبادت خدا اور مرکز عبادت کى بنیاد حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ سے نہیں پڑى بلکہ حضرت آدم علیہ السلام کے زمانے سے یہ سلسلہ جارى تھا _
اتفاقاً قرآنى کى تعبیر بھى اس معنى کو تقویت دیتى ہے کہ فرمایاگیا ہے : یاد کرو اس وقت کو جب ابراہیم اور اسماعیل علیہما السلام (جب اسماعیل علیہ السلام کچھ بڑے ہوگئے تو ) خانہ کعبہ کى بنیادوں کو اونچا کررہے تھے اور کہتے تھے:''پروردگاراہم سے قبول فرما،تو سننے والا اور جاننے والا ہے_''(3)
آیت کا یہ انداز بتاتا ہے کہ خانہ کعبہ کى بنیادیں موجود تھیں اور ابراہیم(ع) اور اسماعیل(ع) اس کے ستون بلند کررہے تھے _
نہج البلاغہ کے مشہور خطبہ قاصعہ میں بھى ہے :
''کیا دیکھتے نہیں کہ ہو کہ خدا نے آدم سے لے کر آج تک کچھ پتھروں کے ذریعہ ذریعہ امتحان لیا(وہ پتھر کہ) جنھیں اپنا محترم گھر قرار دیا، پھر آدم اور اولاد آدم کو حکم دیا کہ اس کے گرد طواف کریں''_
مختصر یہ کہ آیات قرآن اور روایات ،تاریخ کى اس مشہور بات کى تائید کرتى ہیں کہ خدا کعبہ پہلے پہل حضرت آدم علیہ السلام کے ہاتھوں بنا_ پھر طوفان نوح(ع) میں گرگیا _ اس کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام اوران کے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کے ہاتھوں اس کى تعمیر نو ہوئی _


(1)سورہ ابراہیم آیت 37
(2)سورہ ال عمران ایت 96
(3)سورہ بقرہ آیت 127


 

 

جناب اسحاق کى بشارت حضرت ابراہیم علیہ السلام کو انعام میں امامت ملی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma