ملکہ سبا کا انجام

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
ملکہ سبا حضرت سلیمان(ع) کے محل میںعبرت انگیز موت

ملکہ سبا کے بارے میں جو کچھ قرآن مجید نے بیان کیاہے وہى ہے جو ہم نے ابھى پڑھاہے آخر کار وہ ایمان لے آئی اور صالحین کے کاروں میں شامل ہوگئی اب سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ آیاوہ ایمان اختیار کرنے کے بعد اپنے ملک کو واپس لوٹ گئی اور سلیمان(ع) کى طرف سے ملک پر حکمراں رہى یا سلیمان(ع) کے پاس رہ گئی اور انہى کے ساتھ شادى کر لى یا سلیمان کے مشورہ پر یمن کے کسى بادشاہ جسے '' تبع'' کہا جاتاتھا،اس کے ساتھ عقد کرلیا اس بارے میں قرآن نے کچھ نہیں بتایا _
چونکہ قرآن کا ہدف اصلى تربیتى مسائل بیان کرنا ہے اور یہ بات ان مسائل سے غیر متعلق تھى لہذا اسے بیان کرنے کى ضرورت ہى محسوس نہیں کى گئی لیکن مفسرین اور مورخین نے اس کے بارے میں مختلف راستے اختیار کئے ہیں جنکى تحقیق کى چنداں ضرورت نہیں ہے_اگر چہ بعض مفسرین کے بقول مشہور و معروف یہى ہے کہ وہ حضرت سلیمان(ع) کے ساتھ رشتہ ازدواج میںمنسلک ہوگئی_
البتہ اس مقام پر اس نکتے کى وضاحت بھى ضرورى معلوم ہوتى ہے کہ جناب سلیمان(ع) اور ان کے لشکر و حکومت کے بارے میں نیز ملکہ سباء اور اس کى تفصیلى زندگى کے بارے میں بہت ہى افسانہ طرازى کى گئی ہے کہ بعض مواقع پر تو عوام الناس کے لئے حق و باطل میں تمیز کرنا بھى مشکل ہوجاتا ہے اور بعض موقعوں پر اس صحیح تاریخى واقعے پر ایسے تاریک پردے ڈال دیئے جاتے ہیں کہ اس کى اصلیت کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے اور یہ سب کچھ ان خرافات کا غلط نتیجہ ہوتا ہے جو حقائق کے ساتھ ملادیئےاتے ہیں لہذا ایسے خرافات سے پورى طرح چوکنا رہنا چاہئے -

 


ملکہ سبا حضرت سلیمان(ع) کے محل میںعبرت انگیز موت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma