حضرت شعیب علیہ السلام

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
باپ کو سرگزشت نہ سنانا قوم شعیب کى اقتصادى برائیاں

حضرت شعیب (ع) کى سر زمین''مدین''
یہاں گفتگو قوم شعیب اور اہل مدین کى ہے یہ وہى لوگ ہیں جنہوں نے توحید کا راستہ چھوڑ دیا تھا اورشرک وبت پرستى کى سنگلاخ زمین میں سرگرداں ہوگئے تھے یہ لوگ نہ صرف بتوں کو پوجتے تھے بلکہ درہم ودینار اور اپنے مال وثروت کى بھى پرستش کرتے تھے اور اسى لئے وہ اپنے کاروبار اور بارونق تجارت کو نادرستی،کم فروشى اور غلط طریقوں سے آلودہ کرتے تھے _
ابتداء میں فرمایا گیا ہے :'' مدین کى طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو بھیجا'' _(1)(2)
مدین (بروزن'' مریم'') حضرت شعیب اور ان کے قبیلے کى آبادى کا نام ہے یہ شہر خلیج عقبہ کے مشرق میں واقع ہے اس کے لوگ اولاد اسماعیل میں سے تھے مصر، لبنان اور فلسطین سے تجارت کیاکرتے تھے_
آج کل شہر مدین کا نام ''معان'' ہے بعض جغرافیہ دانوں نے خلیج عقبہ کے درمیان سے کوہ سینا تک زندگى بسر کرنے والوں پر مدین کے نام کا اطلاق کیا ہے ،توریت میں بھى لفظ'' مدیان '' آیا ہے لیکن بعض قبائل کے لئے (البتہ ایک ہى لفظ شہراور اہل شہر پر عام طور پر استعمال ہوجاتاہے )

 


(1)سورہ ہود آیت 84
(2)جیسا کہ ہم پہلے کہہ چکے ہیں لفظ''اخاھم'' (ان کا بھائی ) اس بناء پر ہے کہ اپنى قوم سے پیغمبروں کى انتہائی محبت کو بیان کیا جائے نہ صرف اس بناء پر کہ وہ افرادان کے گروہ اور قبیلے سے تھے بلکہ اس لئے کہ وہ ان کے خیر خواہ اور ہمدرد بھائی کى طرح تھے_

 

 

باپ کو سرگزشت نہ سنانا قوم شعیب کى اقتصادى برائیاں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma