یوسف (ع) کى عظمت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
یوسف (ع) کى قیمص کون لے کر گیا؟آخر کار لطف الہى نے اپنا کام کرڈالا

اس ماجرے کے بعد حضرت یوسف (ع) کے بھائی ہمیشہ شرمسار رہتے تھے انھو ںنے کسى کو یوسف (ع) کے پاس بھیجا اور کہلایا کہ آپ ہر صبح وشام ہمیں اپنے دسترخوان پر بٹھاتے ہیں او رآپ کا چہرہ دیکھ کر ہمیں شرم وخجالت محسوس ہوتى ہے کیونکہ ہم نے آپ کے ساتھ اس قدر جسارتیں کى ہیں_
اس بناء پر کہ انھیں نہ صرف ذرہ بھر احساس شرمندگى نہ ہو بلکہ یوسف (ع) کے دسترخوان پر اپنى موجودگى کو یوسف (ع) کى ایک خدمت محسوس کریں ، حضرت یوسف نے انھیں بہت ہى عمدہ جواب دیا، آپ نے کہا:مصر کے لوگ اب تک مجھے ایک زر خرید غلام کى نظر سے دیکھتے تھے اور ایک دوسرے سے کہتے تھے:''پاک ہے وہ ذات جس نے اس غلام کو کہ جو بیس درہم میں بیچا گیا اس مقام تک پہنچایا_''
لیکن اب جب کہ تم لوگ آگئے ہو اور میرى زندگى کى کتاب اس کے سامنے کھل گئی ہے تو وہ سمجھنے لگے ہیں کہ میں غلام نہیں ہوں بلکہ میں خاندان نبوت سے تعلق رکھتا ہوں اور ابراہیم خلیل اللہ کى اولاد میں سے ہوں اور یہ میرے لئے باعث افتخار ہے_

 

یوسف (ع) کى قیمص کون لے کر گیا؟آخر کار لطف الہى نے اپنا کام کرڈالا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma