لشکر ى مشکلات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
جنگ تبوکتشویق ، سرزنش، اور دھمکى کى زبان

اس لشکر کو چونکہ اقتصادى طور پر بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس کا راستہ بھى طولانى تھا راستے میں جلانے والى زہریلى ہوائیں چلتى تھیں سنگریزے اڑتے تھے اور جھکڑچلتے تھے سواریاں بھى کافى نہ تھیں اس لئے یہ ''جیش العسرة'' (یعنى سختیوں والا لشکر ) کے نام سے مشہور ہوا _
تاریخ اسلام نشاندہى کرتى ہے کہ مسلمان کبھى بھى جنگ تبوک کے موقع کى طرح مشکل صورت حال، دبائو اور زحمت میں مبتلا نہیں ہوئے تھے کیونکہ ایک تو سفر سخت گرمى کے عالم میں تھا دوسرا خشک سالى نے لوگوں کو تنگ اور ملول کررکھا تھا اور تیسرا اس وقت درختوں سے پھل اتارنے کے دن تھے اور اسى پر لوگوں کى سال بھر کى آمدنى کا انحصار تھا_
ان تمام چیزوں کے علاوہ مدینہ اور تبوک کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ تھا اور مشرقى روم کى سلطنت کا انھیں سامنا تھا جو اس وقت کى سپر پاور تھی_
مزید برآں سواریاں اور رسد مسلمانوں کے پاس اتنا کم تھا کہ بعض اوقات دوافراد مجبور ہوتے تھے کہ ایک ہى سوارى پربارى بارى سفر کریں بعض پیدل چلنے والوں کے پاس جوتاتک نہیںتھا اور وہ مجبور تھے کہ وہ بیابان کى جلانے والى ریت پرپا برہنہ چلیں آب وغذا کى کمى کا یہ عالم تھا کہ بغض اوقات خرمہ کا ایک دانہ چند آدمى یکے بعد دیگرے منہ میں رکھ کر چوستے تھے یہاں تک کہ اس کى صرف گٹھلى رہ جاتى پانى کا ایک گھونٹ کبھى چند آدمیوں کو مل کر پینا پڑتا _
یہ واقعہ نوہجرى یعنى فتح مکہ سے تقریبا ایک سال بعد رونماہوا _مقابلہ چونکہ اس وقت کى ایک عالمى سوپر طاقت سے تھا نہ کہ عرب کے کسى چھوٹے بڑے گروہ سے لہذا بعض مسلمان اس جنگ میں شرکت سے خوف زدہ تھے اس صورت حال میں منافقین کے زہریلے پر وپیگنڈے اور وسوسوں کے لئے ماحول بالکل ساز گار تھا اور وہ بھى مومنین کے دلوں اور جذبات کوکمزور کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کررہے تھے _
پھل اتارنے اور فصل کاٹنے کا موسم تھا جن لوگوں کى زندگى تھوڑى سى کھیتى باڑى اور کچھ جانور پالنے پر بسر ہوتى تھى یہ ان کى قسمت کے اہم دن شمار ہوتے تھے کیونکہ ان کى سال بھر کى گزر بسر انہیں چیزوں سے وابستہ تھےں_
جیسا کہ ہم کہہ چکے ہیں مسافت کى دورى اور موسم کى گرمى بھى روکنے والے عوامل کى مزید مدد کرتى تھى اس موقع پر آسمانى وحى لوگوں کى مدد کے لئے آپہنچى اور قرآنى آیات یکے بعد دیگر ے نازل ہوئیں اور ان منفى عوامل کے سامنے آکھڑى ہوئیں_

 

جنگ تبوکتشویق ، سرزنش، اور دھمکى کى زبان
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma