کیوں بت مجھے نابود نہیں کرتے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
اے ہود تم ہمارے خدائوں کے غضب سے دیوانہ ہوگئے ہواس ظالم قوم پر ابدى لعنت

بہرحال حضرت ہود کى ذمہ دارى تھى کہ اس گمراہ اور ہٹ دھرم قوم کو دندان شکن جواب دیتے، ایسا جواب جو منطق کى بنیاد پر بھى ہوتا اور طاقت سے بھى ادا ہوتا، قرآن کہتا ہے کہ انہوں نے ان کے جواب میں چند جملے کہےں:''میں خدا کو گواہى کے لئے بلاتا ہوں ،اور تم سب بھى گواہ رہو کہ میں ان بتوں اور تمہارے خدائوں سے بیزار ہوں ''_(1)
یہ اس طرف اشارہ تھا کہ اگر یہ بت طاقت رکھتے ہیں تو ان سے کہو کہ مجھے ختم کردیں ،میں جو على الاعلان ان کے خلاف جنگ کے لئے اٹھ کھڑہوا ہوں اور اعلانیہ ان سے بیزارى اورنفرت کا اعلان کررہا ہوں وہ کیوں خاموش اور معطل ہیں ،کس چیز کے منتظر ہیں اور کیوں مجھے نابود اور ختم نہیں کردیتے _
اس کے بعد مزید فرمایا کہ نہ فقط یہ کہ ان سے کچھ نہیں ہو سکتا بلکہ تم بھى اتنى کثرت کے باوجود کسى چیز پر قدرت نہیں رکھتے ''اگر سچ کہتے ہو تو تم سب مل کر میرے خلاف جوسازش کرسکتے ہو کرگز رو اور مجھے لمحہ بھر کى بھى مہلت نہ دو(2)
میں تمہارى اتنى کثیر تعداد کو کیوں کچھ نہیں سمجھتا اور کیوں تمہارى طاقت کى کوئی پرواہ نہیں کرتا ،تم جو کہ میرے خون کے پیاسے ہو اور ہر قسم کى طاقت رکھتے ہو، اس لئے کہ میرا رکھ و الا اللہ ہے، وہ جس کى قدرت سب طاقتوں سے بالاتر ہے ''میں نے خدا پر توکل کیا ہے جو میرا اور تمہارا پروردگار ہے''_(3)
یہ خود اس بات کى دلیل ہے کہ میں جھوٹ نہیں بول رہا ہوں،یہ اس امر کى نشانى ہے کہ میں نے دل کسى اور جگہ نہیں باندھ رکھا اگر صحیح طور پر سوچو تو یہ خود ایک قسم کا معجزہ ہے کہ ایک انسان تن تنہابہت سے لوگوں کے بے ہو دہ عقائد کے خلاف اٹھ کھڑا ہو_
جبکہ وہ طاقت ور اور متعصب بھى ہوںیہاں تک کہ انہیں اپنے خلاف قیام کى تحریک کرے اس کے باوجود اس میں خوف وخطر کے کوئی آثار نظر نہ آئیں اور پھر نہ اس کے دشمن اس کے خلاف کچھ کرسکتے ہوں_
آخر کار حضرت ہودعلیہ السلام ان سے کہتے ہیں :
''اگر تم راہ حق سے روگرانى کروگے تو اس میں میرا کوئی نقصان نہیں ہوگا کیونکہ میں نے اپنا پیغام تم تک پہنچا دیا ہے ''_(4)
یہ اس طرف اشارہ ہے کہ یہ گمان نہ کرو کہ اگر میرى دعوت قبول نہ کى جائے تو میرے لئے کوئی شکست ہے میں نے اپنا فریضہ انجام دے دیا ہے اور فریضہ کى انجام دہى کامیابى ہے اگر چہ میرى دعوت قبول نہ کى جائے _
دراصل یہ سچے رہبروں اور راہ حق کے پیشوائوں کے لئے ایک درس ہے کہ انہیں اپنے کام پر کبھى بھى خستگى وپریشانى کا احساس نہیں ہونا چاہئے چاہے لوگ ان کى دعوت کو قبول نہ بھى کریں _
جیسا کہ بت پرستوں نے آپ کودھمکى دى تھى ،اس کے بعد آپ انہیں شدید طریقے پر عذاب الہى کى دھمکى دیتے ہوئے کہتے ہیں :
''اگر تم نے دعوت حق قبول نہ کى تو خدا عنقریب تمہیں نابود کردے گا اور کسى دوسرے گروہ کو تمہارا جانشین بنا دے گا اور تم اسے کسى قسم کا نقصان نہیں پہنچا سکتے_'' (5)
''اور یہ بھى جان لو کہ میرا پروردگار ہر چیز کا محافظ ہے اور ہر حساب وکتاب کى نگہدارى کرتا ہے''_(6)
نہ موقع اس کے ہاتھ سے جاتا ہے اورنہ وہ موقع کى مناسبت کو فراموش کرتا ہے نہ وہ اپنے انبیاء اور دوستوں کو طاق نسیاں کرتا ہے اور نہ کسى شخص کا حساب وکتاب اس کے علم سے پوشیدہ ہوتا ہے بلکہ وہ ہر چیز کو جانتا ہے اور ہر چیز پر مسلط ہے_


(1) سورہ ہود آیت54
(2)سورہ ہود آیت50

(3)سورہ ہود آیت56
(4)سورہ ہود ایت 57
(5)سورہ ہود آیت57
(6) سورہ ہود ایت 57

 


اے ہود تم ہمارے خدائوں کے غضب سے دیوانہ ہوگئے ہواس ظالم قوم پر ابدى لعنت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma