بنى اسرائیل کے اعتراضات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
بنى اسرائیل کى گائے کا واقعہباپ سے نیکى کا صلہ

اسکے بعد انہیں اطمینان ہوگیا کہ استہزاء مذاق نہیں بلکہ سنجیدہ گفتگو ہے تو _
''کہنے لگے:اب اگر ایسا ہى ہے تو اپنے پروردگار سے کہیئےہ ہمارے لئے مشخص و معین کرے کہ وہ گائے کس قسم کى ہو''؟(1)
بہر حال حضرت موسى علیہ السلام نے ان کے جواب میں فرمایا:
''خدا فرماتا ہے ایسى گائے ہو جو نہ بہت بوڑھى ہو کہ بے کار ہوچکى ہو اور نہ ہى جوان بلکہ ان کے درمیان ہو''_(2)
اس مقصدسے کہ وہ اس سے زیادہ اس مسئلے کو طول نہ دیں اور بہانہ تراشى سے حکم خدا میں تاخیر نہ کریں اپنے کلام کے آخر میں مزید کہا:''جو تمہیں حکم دیا گیا ہے_
(جتنى جلدى ہو سکے)اسے انجام دو''_(3)
لیکن انہوں نے پھر بھى زیادہ باتیں بنانے اور ڈھٹائی دکھانے سے ہاتھ نہیں اٹھایا اور کہنے لگے:
''اپنے پروردگار سے دعا کرو کہ وہ ہمارے لئے واضح کرے کہ اس کا رنگ کیسا ہو''_(4)
موسى علیہ السلام نے جواب میں کہا:وہ گائے سارى کى سارى ز درنگ کى ہو جس کا رنگ دیکھنے والوں کو بھلا لگے_
خلاصہ یہ کہ وہ گائے مکمل طور پر خوش رنگ اور چمکیلى ہو_ایسى دیدہ زیب کہ دیکھنے والوں کو تعجب میں ڈال دے_
تعجب کى بات یہ ہے کہ انہوں نے اس پر بھى اکتفاء نہ کیا اور اسى طرح ہر مرتبہ بہانہ جوئی سے کام لے کر اپنے آپ کو اور مشکل مى ڈالتے گئے_
پھر کہنے لگے اپنے پروردگار سے کہیئے کہ ہمیں واضح کرے کہ یہ گائے(کام کرنے کے لحاظ سے)کیسى ہونى چاہیئےیونکہ یہ گائے ہمارے لئے مبہم ہوگئی ہے''_
حضرت موسى علیہ السلام نے پھر سے کہا:''خدا فرماتا ہے وہ ایسى گائے ہو جو اتنى سدھائی ہوئی نہ ہو کہ زمین جوتے اور کھیتى سینچے ،ہر عیب سے پاک ہو،حتى کہ اس میں کسى قسم کا دوسرا رنگ نہ ہو''_
اب کہ بہانہ سازى کے لئے ان کے پاس کوئی سوال باقى نہ تھا جتنے سوالات وہ کرسکتے تھے_سب ختم ہوگئے تو کہنے لگے:اب تو نے حق بات کہى ہے''_''پھر جس طرح ہو سکا انہوں نے وہ گائے مہیا کى اور اسے ذبح کیا لیکن دراصل وہ یہ کا م کرنا نہیں چاہتے تھے''_
''پھر ہم نے کہا کہ اس گائے کا ایک حصہ مقتول پر مارو''_(تاکہ وہ زندہ ہو کر اپنے قاتل کا تعارف کرائے)(5)
بنى اسرائیل نے ان خصوصیات کى گائے تلاش کى اور اس کو ذبح کیااور اس کا خون مقتول کے جسم پر لگایا تو وہ زندہ ہوگیا اور اپنے قاتل (جو ا س کا چچا زاد بھائی تھا)کى شناخت کرادی_


(1)سورہ بقر آیت68
(2)سورہ بقر آیت 68
(3)سورہ بقر آیت 68
(4)سورہ بقر آیت 69

(5)سورہ بقر آیت 69تا73

 

 

بنى اسرائیل کى گائے کا واقعہباپ سے نیکى کا صلہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma