جنگ احزاب میں سچے مومنین کا کردار

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
وہ ہرگز ایمان نہیں لائےمومنین کے صفات

اب تک مختلف گر وہوںاور ان کے جنگ احزاب میں کارناموں کے بارے میں گفتگو ہورہى تھى جن میں ضعیف الایمان مسلمان ، منافق، کفر ونفاق کے سرغنے اور جہد سے روکنے والے شامل ہیں _
قرآن مجید اس گفتگو کے آخر میں '' سچے مئومنین '' ان کے بلند حوصلوں ، پامردیوں ، جرائتوں اور اس عظیم جہاد میں ان کى دیگر خصوصیات کے بارے میں گفتگو کرتا ہے _
اس بحث کى تمہید کو پیغمبر اسلام (ص) کى ذات سے شروع کرتا ہے جو مسلمانوں کے پیشوا ، سرداراور اسوہ کامل تھے، خدا کہتا ہے: '' تمہارے لئے رسول اللہ (ص) کى زندگى اور (میدان احزاب میں ) ان کا کردار ایک اچھا نمونہ اوراسوہ ہے ، ان لوگوں کے لئے جورحمت خدا اور روز قیامت کى امید رکھتے ہیں اور خدا کو بہت زیادہ یاد کرتے ہیں _''(1)
تمہارے لئے بہترین اسوہ اور نمونہ ،نہ صرف اس میدان میں بلکہ سارى زندگى پیغمبراسلام کى ذات والا صفات ہے آپ کے بلند حوصلے، صبرو استقامت ،پائمردى ،زیر کى ، دانائی ، خلوص ، خدا کى طرف تو جہ، حادثات پر کنڑول، مشکلات اور مصائب کے آگے سر تسلیم خم نہ کرنا ، غرضکہ ان میں سے ہر ایک چیز مسلمانوں کے لئے نمونہ کامل اور اسوہ حسنہ ہے _
وہ ایسا عظیم نا خدا ہے کہ جب اس کى کشتى سخت ترین طوفانوں میں گھر جاتى ہے تو ذرہ برابر بھى کمزوری،گھبراہٹ اور سراسیمگى کا مظاہرہ نہیں کرتا وہ کشتى کانا خدا بھى ہے اور اس کا قابل اطمینان لنگر اور چراغ ہدایت بھى وہ اس میں بیٹھنے والوں کے لئے آرام وسکون کا باعث بھى ہے اور ان کے لئے راحت جان بھى _
وہ دوسرے مئومنین کے ساتھ مل کر کدال ہاتھ میں لیتا ہے اور خندق کھودتا ہے،بلیچے کے ساتھ پتھر اکھاڑکرکے خندق سے باہر ڈال آتا ہے اپنے اصحاب کے حوصلے بڑھانے اور ٹھنڈے دل سے سوچنے کے لئے ان سے مزاح بھى کرتا ہے ان کے قلب و روح کو گرمانے کے حربى اور جوش وجذبہ دلانے والے اشعار پڑھ کر انھیں ترغیب بھى دلاتاہے، ذکر خدا کرنے پرمسلسل اصرار کرتا ہے اور انھیں درخشاں مستقبل اور عظیم فتوحات کى خوشخبرى دیتاہے انہیں منافقوں کى سازشوں سے متنبہ کرتا ہے اور ان سے ہمیشہ خبردار رہنے کا حکم دیتا ہے _
صحیح حربى طریقوں اور بہترین فوجى چالوں کو انتخاب کرنے سے ایک لمحہ بھى غافل نہیں رہتا اس کے باوجود مختلف طریقوں سے دشمن کى صفوں میںشگاف ڈالنے سے بھى نہیں چوکتا _
جى ہاں: وہ مو منین کا بہترین مقتدا ہے اور ان کے لئے اسوہ حسنہ ہے اس میدان میں بھى اور دوسرے تمام میدانوں میں بھی_


(1)سورہ احزاب آیت 21

 

 


وہ ہرگز ایمان نہیں لائےمومنین کے صفات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma