میں وہ الطاف الہى جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
بھا ئی سر جھکا ئے باپ کے پاس پہنچےبرادران یوسف شر مند ہ اور حضرت یعقوب نابینا ہو گئے

بھائی مصر سے چل پڑے سب سے بڑے اور سب سے چھوٹے بھائی کو وہاں چھوڑآئے اور پریشان وغم زدہ کنعان پہنچے باپ کى خدمت میں حاضر ہوئے اس سفر سے واپسى پر باپ نے جب گز شتہ سفر کے برعکس واندوہ کے اثار ان کے چہروں پر دیکھے تو سمجھ گئے کہ کوئی ناگوار خبر لائے ہیں خصوصاً جب کہ بنیا مین اور سب سے بڑا بھائی ان کے ہمرا ہ نہ تھا جب بھائیوں نے بغیر کسى کمى بیشى کے سارى آپ بیتى کہہ دى تو یعقوب بہت حیران ہوئے اور ان کى طرف رخ کر کے کہنے لگے :'' تمہارى نفسا نى خواہشات نے یہ معاملہ تمہارے سامنے اس طرح سے پیش کیا ہے اور اسے اس طرح سے مزین کیاہے '' _(1)
اس کے بعد یعقوب اپنى جانب متوجہ ہوئے اور ''کہنے لگے کہ میں صبر کا دامن اپنے ہاتھ سے نہیں چھوڑوں گا'' اور میں اچھا صبر کروں گا کہ جو کفر ان سے خالى ہو_''( 2)
''مجھے امید ہے کہ خدا ان سب کو ( یو سف ، بنیامین اور میرے بڑے بیٹے کو ) میرى طرف پلٹا دے گا'' _( 3)کیونکہ میں جانتاہوں کہ ''وہ ان سب کے دل کى داخلى کیفیات سے باخبر ہے ، اس کے علاوہ، وہ حکیم بھى ہے ،''اور وہ کوئی کا م بغیر کسى حساب کتاب کے نہیں کر تا_ ''(4)
اس وقت یعقوب رنج وغم میں ڈوب گئے بنیامین کہ ان کے دل کى ڈھارس تھا واپس نہ آیا تو انہیں اپنے پیارے یو سف کى یاد آگئی انہیں خیال آیا کہ اے کا ش آج وہ آبرومند ، باایمان اور حسین وجمیل بیٹا ان کى آغوش میں ہو تا اور اس کى پیار ى خو شبو ہر لمحہ باپ کو ایک حیات نو بخشتى لیکن آج نہ صرف یہ کہ اس کا نام و نشان نہیں بلکہ اس کا جانشین بنیا مین بھى اس کى طرح ایک درد ناک معاملے میں گر فتا ر ہو گیا ہے ''اس وقت انہوں نے اپنے بیٹوں سے رخ پھیر لیا اور کہا : ہائے یو سف ''_(5)
 


(1) سورہ یوسف آیت 83
(2)سورہ یوسف آیت 83
(3) سورہ یوسف آیت 83
(4) سورہ یوسف آیت 83
(5) سورہ یوسف آیت 84
 


بھا ئی سر جھکا ئے باپ کے پاس پہنچےبرادران یوسف شر مند ہ اور حضرت یعقوب نابینا ہو گئے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma