طالوت نے اپنى فوج کو چھانٹا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
طالوت نے ملک کى باگ ڈور سنبھال لیدائود نے جالوت کو مار ڈالا

طالوت نے دیکھا کہ ان کى فوج کى اکثریت بے ارادہ اور کمزور عہد و پیمان کى حامل ہے اور اس میں تھوڑے سے صاحب ایمان افراد موجود ہیں_انہوں نے بے قاعدہ اور نافرمان اکثریت کو چھوڑ دیا اور انہى کم تعداد صاحب ایمان کو ساتھ لیا اور شہر سے گزر کر میدان جہاد کى طرف پیش قدمى جارى رکھی_
طالوت کى فوج نے اپنى کم تعداد دیکھى تو پریشان اور وحشت زدہ ہوئی_فوجیوں نے ان سے کہا:''ہم میں تو اس طاقتور فوج کا مقابلہ کرنے کى سکت نہیں ہے_ لیکن کچھ ایسے بھى تھے جن کا دل خدا کى محبت سے معمور تھا وہ دشمن کى فوجى کثرت و قوت اور اپنى تھوڑى تعداد پر ہراساں نہ ہوئے اور کمال شجاعت سے طالوت سے کہنے لگے:آپ جو مصلحت سمجھتے ہیں حکم دیجیے_ہم ہر مقام پر آپ کا ساتھ دیں گے اور انشاء اللہ کم تعداد کے باوجود دشمن سے جہاد کریں گے کیونکہ یہ تو کئی مرتبہ ہوچکا ہے کہ کم تعداد خدا کے ارادہ و مشیت کے سہارے کثیر تعداد پر غالب آئی ہے اور خدا استقامت و پامردى دکھانے والوں کے ساتھ ہے ''_



طالوت نے ملک کى باگ ڈور سنبھال لیدائود نے جالوت کو مار ڈالا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma