ابوسفیان کى بیوى ہندہ کى بیعت کا ماجرا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
عورتوں کى بیعت کے شرائط پیغمبر (ص) کے خطوط دنیا کے بادشاہوںکے نام

فتح مکہ کے واقعہ میں جن عورتوں نے پیغمبر (ص) کى خدمت میں حاضر ہوکر بیعت کى ان میں سے ایک ابو سفیان کى بیوی''ہندہ''تھی، یعنى وہ عورت جس کى طرف سے تاریخ اسلام بہت سے دردناک واقعات محفوظ رکھے ہوئے ہے،ا ن میں سے ایک میدان احد میں حمزہ سیدالشہداء (ع) کى شہادت کا واقعہ ہے کہ جس کى کیفیت بہت ہى غم انگیز ہے _
اگرچہ آخرکاروہ مجبور ہوگئی کہ اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کے سامنے گھٹنے ٹیک دے او رظاہراً مسلمان ہو جائے لیکن اسکى بیعت کا ماجرا بتاتا ہے کہ وہ حقیقت میں اپنے سابقہ عقائد کى اسى طرح وفادار تھى ،لہذا اس میں تعجب کى کوئی بات نہیں ہے کہ بنى امیہ کا خاندان اور ہندہ کى اولادنے پیغمبر (ص) کے بعد اس قسم کے جرائم کا ارتکاب کیا کہ جن کى سابقہ زمانہ میں کوئی نظیر نہیں ملتى _
بہر حال مفسرین نے اس طرح لکھا ہے کہ ہند ہ نے اپنے چہرے پر نقاب ڈالا ہوا تھا وہ پیغمبر (ص) کى خدمت میں اس وقت حاضر ہوئی جب آپ کوہ صفا پر تشریف فرما تھے اور عورتوںکى ایک جماعت ہندہ کے ساتھ تھی، جب پیغمبر (ص) نے یہ فرمایاکہ میں تم عورتوںسے اس بات پر بیعت لتیا ہوں کہ تم کسى چیز کو خدا کا شریک قرار نہیں دو گی، تو ہندہ نے اعتراض کیا او رکہا:''آپ ہم سے ایسا عہد لے رہے ہیں جو آپ نے مردوں سے نہیں لیا ، (کیونکہ اس دن مردوں سے صرف ایمان اورجہاد پربیعت لى گئی تھى )
پیغمبر (ص) نے اس کى بات کى پرواہ کئے بغیر اپنى گفتگو کو جارى فرمایا:''کہ تم چورى بھى نہیں کرو گی،''ہند ہ نے کہا: ابو سفیان کنجوس اوربخیل آدمى ہے میں نے اس کے مال میں سے کچھ چیزیںلى ہیں، میں نہیں جانتى کہ وہ انھیں مجھ پر حلال کرے گا یا نہیںابو سفیان موجود تھا ،اس نے کہا: جو کچھ تو نے گذشتہ زمانہ میں میرے مال میںسے لے لیا ہے وہ سب میں نے حلال کیا ،(لیکن آئندہ کے لئے پابندى کرنا _)
اس موقع پر پیغمبر (ص) ہنسے اور ہندہ کو پہچان کر فرمایا:''کیا تو ہندہ ہے''؟ اس نے کہا :جى ہاں ،یا رسول اللہ پچھلے امور کو بخش دیجئے خدا آپ کو بخشے ''_
پیغمبر (ص) نے اپنى گفتگو کو جارى رکھا:''او رتم زنا سے آلودہ نہیں ہوگی،''ہندہ نے تعجب کرتے ہوئے کہا:''کیا آزاد عورت اس قسم کا عمل بھى انجام دیتى ہے؟''حاضرین میںسے بعض لوگ جو زمانہ جاہلیت میں اس کى حالت سے واقف تھے اس کى اس بات پر ہنس پڑے کیونکہ ہندہ کا سابقہ زمانہ کسى سے مخفى نہیں تھا_
پھر پیغمبر (ص) نے اپنى بات کو جارى رکھتے ہوئے فرمایا: ''اور تم اپنى اولاد کو قتل نہیں کروگى ''_
ہند نے کہا:''ہم نے تو انھیں بچپن میں پالا پوسا تھا،مگر جب وہ بڑے ہوئے تو آپ نے انھیں قتل کردیا، اب آپ او روہ خود بہتر جانتے ہیں''_( اس کى مراد اس کا بیٹا ''حنظلہ''تھا جو بدر کے دن على علیہ السلام کے ہاتھوں ماراگیا تھا_)
پیغمبر (ص) نے اس کى اس بات پر تبسم فرمایا، او رجب آپ اس بات پر پہنچے او رفرمایا: ''تم بہتان او رتہمت کو روا نہیں رکھوگى ''_
تو ہندہ نے کہا:''بہتان قبیح ہے او رآپ ہمیں صلاح و درستى ،نیکى او رمکارم اخلاق کے سوا او رکسى چیز کى دعوت نہیں دیتے''_
جب آپ نے یہ فرمایا: ''تم تمام اچھے کاموں میں میرے حکم کى اطاعت کروگى ''_تو ہندہ نے کہا:''ہم یہاں اس لئے نہیں بیٹھے ہیں کہ ہمارے دل میں آپ کى نافرمانى کاارادہ ہو''_
(حالانکہ مسلمہ طور پر معاملہ اس طرح نہیں تھا، لیکن تعلیمات اسلامى کے مطابق پیغمبر (ص) اس بات کے پابند تھے کہ ان کے بیانات کو قبول کرلیں_

 

عورتوں کى بیعت کے شرائط پیغمبر (ص) کے خطوط دنیا کے بادشاہوںکے نام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma