اصحاب کہف کى نیند

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
اصحاب کہف کے واقعہ کا اختتامغار کہاں ہے؟

قرآن میں موجودہ قرائن سے اجمالاً معلوم ہوتا ہے کہ اصحاب کہف کى نیند بہت لمبى تھی_یہ بات ہر شخص کى حس جستجو کو ابھارتى ہے_ ہر شخص جاننا چاہتا ہے کہ وہ کتنے برس سوئے رہے_
قرآن اس داستان کے متعلق تردد کو ختم کرتے ہوئے آخر میں اس سوال کا جوا ب دیتا ہے_
ارشاد ہوتا ہے:''وہ اپنى میں تین سو سے نو برس زیادہ سوتے رہے''_(1)
اس لحاظ سے وہ کل تین سو نو سال میں سوئے رہے_
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ تین سو نو سال کہنے کى بجائے یہ جو کہا300/سال ،نوسال اس سے زیادہ،یہ شمسى اور قمریسالوں کے فرق کى طرف اشارہ ہے کیونکہ شمسى حساب سے وہ تین سو سال رہے جو قمرى حساب سے تین سو نو سال ہوئے اور یہ تعبیر کاا یک لطیف پہلو ہے کہ ایک جزوى تعبیر کے ذریعے عبارت میں ایک اور وضاحت طلب حقیقت بیان کردى جائے_
اس کے بعد اس بارے میں لوگوں کے اختلاف آراء کو ختم کرنے کے لئے فرمایا گیا ہے:''کہہ دیجئے:خدا ان کے قیام کى مدت کو بہتر جانتا ہے_ کیونکہ آسمانو ں اور زمین کے غیب کے احوال اس کے سامنے ہیں ''_(2)اور وہ ہر کسى کى نسبت انہیں زیادہ جانتا ہے_
اور جو کل کائنات ہستیسے باخبر ہے کیونکر ممکن ہے کہ وہ اصحاب کہف کے میں قیام کى مدت سے آگاہ نہ ہو_
 


(1)سورہ کہف آیت 25
(2)سورہ کہف آیت26
 

 

 

اصحاب کہف کے واقعہ کا اختتامغار کہاں ہے؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma