ایک دروازے سے داخل نہ ہو نا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
اخر کار باپ راضى ہو گیابھا ئی کو روکنے کى کو شش

آخر کار حضر ت یو سف کے بھائی باپ کى رضا مندى کے بعد اپنے چھوٹے بھائی کو ہمراہ لے کر دوسرى مر تبہ مصر جانے کو تیار ہو ئے تو اس موقع پر باپ نے انہیں نصیحت کى ''اس نے کہا : میرے بیٹو تم ایک درواز ے سے داخل نہ ہو نا بلکہ مختلف در وازوں سے داخل ہو نا _''(1)
اس میں شک نہیں کہ اس زمانے میں دوسرے شہروں کى طرح مصر کے دارالخلافت کے گرد اگر د بھى فصیل تھى اس کے بھى برج وبار تھے اور اس کے متعدد دروازے تھے _
رہا یہ سوال کہ حضرت یعقوب نے کیوں نصیحت کى کہ ان کے بیٹے ایک دروازے سے داخل نہ ہوں بلکہ مختلف حصوں میں تقسیم ہو کر مختلف دروازوں سے شہر میں داخل ہوں ، اس کى وجہ قرآن میں مذ کور نہیں ہے بعض مفسرین کہتے ہیں کہ حضر ت یو سف کے بھا ئی ایک تو بہت حسین وجمیل تھے ( اگر چہ وہ یو سف نہ تھے مگر یوسف کے بھا ئی تو تھے ) ان کا قد وقامت بہت اچھا تھا_
لہذا ان کے باپ پریشان تھے کہ گیا رہ افراد اکھٹے جن کے چہرے مہرے سے معلوم ہو کہ وہ مصر کے علاوہ کسى اور ملک سے آئے ہیں ، لوگ ان کى طرف متوجہ نہ ہوں وہ نہیں چا ہتے تھے کہ اس طرح انہیں نظربد لگ جائے _
حضرت یعقوب کے اس حکم کے بارے میں جو دوسرى علت بیان کى گئی ہے وہ یہ ہے کہ ہو سکتا ہے جب اونچے لمبے چوڑے چکلے مضبوط جسموں والے اکٹھے چلیں تو حاسدوں کو انہیں دیکھ کر حسد پیدا ہواور وہ ان کے بارے میں حکومت سے کو ئی شکایت کرنے لگیں اور ان کے متعلق یہ بدگمانى کر یں کہ وہ فتنہ وفساد کا ارادہ رکھتے ہیں اس لئے باپ نے انہیں حکم دیا کہ مختلف در وازوں سے داخل ہوں تاکہ لوگ ان کى طرف متوجہ نہ ہوں _
بعض مفسرین نے اس کى ایک عرفانى تفسیر بھى کى ہے وہ یہ کہ حضرت یعقوب راہنما ئے راہ کے حوالے سے اپنے بیٹوں کو ایک باہم معا شرتى مسئلہ سمجھا نا چاہتے تھے اور وہ یہ کہ کھو ئی ہو ئی چیز کو صر ف ایک ہى راستے سے تلاش نہ کر یں بلکہ ہردروازے سے داخل ہو کر اسے ڈھونڈیں کیونکہ اکثر ایساہوتا ہے کہ انسان ایک مقصد تک پہنچنے کے لئے صرف ایک ہى راہ کا انتخاب کر تا ہے اور جب آگے راستہ بند پاتا ہے تو مایوس ہو کر بیٹھ جاتا ہے لیکن اگر وہ اس حقیقت کى طرف متوجہ ہو کہ گمشدہ افراد اور چیز یں عمو ماً ایک ہى راستے پر جانے سے نہیں ملتیں بلکہ مختلف راستوں سے ان کى جستجو کر نا چا ہیے تو عام طور پر کامیاب ہو جاتاہے _
برادر ان یو سف (ع) روانہ ہو ئے اور کنعان ومصر کے در میان طویل مسا فت طے کر نے کے بعد سر زمین مصر میں داخل ہو گئے _


(1) سورہ یوسف آیت 67

 


اخر کار باپ راضى ہو گیابھا ئی کو روکنے کى کو شش
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma