قریش کا ایک ہزار کا لشکر

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
313/ وفادار ساتھیمسلمانو! فرشتے تمہارى مدد کریں گے

اس ہنگامے میں ابوسفیان اپنا قافلہ خطرے کے علاقے سے نکال لے گیا _اصل راستے سے ہٹ کردریائے احمر کے ساحل کى طرف سے وہ تیزى سے مکہ پہنچ گیا _ اس کے ایک قاصدکے ذریعے لشکر کو پیغام بھیجا: خدانے تمہارا قافلہ بچالیا ہے میرا خیال ہے کہ ان حالات میں محمد کامقابلہ کرنا ضرورى نہیں کیونکہ اس کے اتنے دشمن ہیں جو اس کا حساب چکالیں گے _
لشکر کے کمانڈرابوجہل نے اس تجویز کو قبول نہ کیا ، اس نے اپنے بتوں لات اور عزى کى قسم کھائی کہ نہ صرف ان کا مقابلہ کریں گے بلکہ مدینہ کے اندر تک ان کا تعاقب کریں گے یا انہیں قیدکرلیں گے اور مکہ میں لے آئیں گے تاکہ اس کامیابى کا شہرہ تمام قبائل عرب کے کانوں تک پہنچ جائے _ آخر کارلشکر قریش بھى مقام بدر تک آپہنچا، انہوں نے اپنے غلام کوپانى لانے کے لئے کنویں کى طرف بھیجے ،اصحاب پیغمبر نے انہیں پکڑلیا اور ان سے حالات معلوم کرنے کے لئے انہیں خدمت پیغمبر (ص) میں لے آئے حضرت نے ان سے پوچھا تم کون ہو ؟ انہوں نے کہا : ہم قریش کے غلام ہیں ، فرمایا: لشکر کى تعداد کیا ہے ؟ انہوں نے کہا : ہمیں اس کا پتہ نہیں، فرمایا : ہرروز کتنے اونٹ کھانے کے لئے نحرکرتے ہیں ؟ انہوں نے کہا : نو سے دس تک، فرمایا: ان کى تعداد 9/ سوسے لے کر ایک ہزار تک ہے (ایک اونٹ ایک سو فوجى جوانوںکى خواراک ہے ) _
ماحول پُر ہیبت اور وحشت ناک تھا لشکر قریش کے پاس فراواں جنگى سازوسامان تھا _ یہاں تک کہ حوصلہ بڑھانے کے لئے وہ گانے بجانے والى عورتوں کو بھى ساتھ لائے تھے _ اپنے سامنے ایسے حریف کو دیکھ رہے تھے کہ انہیں یقین نہیں آتا تھا کہ ان حالات میں وہ میدان جنگ میں قدم رکھے گا_

 

 

313/ وفادار ساتھیمسلمانو! فرشتے تمہارى مدد کریں گے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma