قوم صالح کى ہٹ دھرمی

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
فاسداوراسراف کرنے والوں کى اطاعت نہ کروکیا ہم دوبارہ زندہ کئے جائیں گے

آپ حضرات، گمراہ قوم کے سامنے حضرت صالح علیہ السلام کى منطقى اور خیرخواہى پر مبنى گفتگو ملاحظہ فرماچکے ہیں جناب صالح(ع) کے جواب میں اس قوم کى گفتگو بھى سینے_
انھوں نے کہا:''اے صالح : تم سحرزدہ ہوکر اپنى عقل کھوچکے ہو، لہذا غیر معقول باتیں کرتے ہو '' (1)
ان کا یہ عقیدہ تھا کہ بسا اوقات جادو گر لوگ جادو کے ذریعے انسان کى عقل و ہوش کو بیکار بنادیتے ہیں صرف انھوں نے جناب صالح پر ہى یہ تہمت نہیں لگائی بلکہ اور لوگوں نے بھى دوسرے انبیاء پر ایسى تہمتیں لگائی ہیں ،حتى کہ خود پیغمبر اسلام (ص) کى ذات تک کو متہم کیا_
جى ہاں ان کے نزدیک عقل مند انسان وہ ہوتا ہے جو ماحول میں ڈھل جائے ابن الوقت بن جائے اور خود تمام برائیوں پر منطبق ہو جائے اگر کوئی انقلابى مرد خدا فاسد عقائد اور غلط نظام کے بطلان کے لئے قیام کرتا تو وہ اپنى اس منطق کى رو سے اسے دیوانہ ،مجنون اور سحر زدہ کہتے_
اسى طرح قرآن مجید میں ارشاد ہوتاہے'' اس خود پسند طبقے نے اللہ کى وحدانیت کا انکار کیا کہ آخرت کى ملاقات کو جھٹلایا،حالانکہ ہم نے انہیں دنیا کى بہت سى نعمتوں سے مالا مال کررکھا تھا وہ کہنے لگے کہ یہ تمہارى ہى طرح کا انسان ہے جو تم کھاتے ہو یہ بھى کھاتاہے_ اور جو تم پیتے ہو یہ بھى پیتا ہے''_( 2)
بے شک وہ اشراف کا خوشحال طبقہ جو قرآن مجید کى اصطلاح میں صرف ظاہربین تھا اور کور باطن تھا وہ اس عظیم پیغمبر کے مشن کو اپنے مفاد کا مخالف ،ناجائز منافع خوارى ، استحصال اور بے جابالادستى سے متصادم دیکھ رہاتھا ،یہ طبقہ اپنى پر عیش زندگى کى وجہ سے اللہ سے کوسوں دور چلاگیا تھا اور آخرت کا منکرتھا _
انہوں نے اللہ کے نمائندوں کے انسان ہونے اور دیگرانسانوں کى طرح کھانے پینے کو ان کى رسالت کى نفى کى دلیل قراردیا حالانکہ یہ بات ان مایہ ناز شخصیتوں کى نبوت ورسالت کى پرزور تائید تھى کہ وہ
عام لوگوں میں سے ہوں تاکہ انسان کى ضروریات اور مسائل سے اچھى طرح آگاہ ہوں ،مزید برآں وہ ایک دوسرے سے کہتے تھے:''اگر تم اپنے ہى جیسے آدمى کے مطیع بنوگے تویہ بڑى نقصان دہ بات ہوگى ''_(3)
یہ کور باطن اتنا نہیں سمجھتے تھے کہ خود تویہ توقع کررہے ہیں کہ لوگ ان کے شیطانى عزائم کى تکمیل اور پیغمبر سے مقابلے کے لئے ان کى پیروى کریں،مگر اس شخصیت کى اطاعت وپیروى کو جومرکز وحى سے وابستہ ہے اور جس کا دل نور علم پروردگارعالمین سے منور ہے انسان کے لئے ذلت ،ننگ وعار اور حریت کے منافى بتارہے تھے _


(1)سورہ شعراء آیت53
(2)سورہ مومنون آیت33
(3) سورہ مومنون آیت34

 


فاسداوراسراف کرنے والوں کى اطاعت نہ کروکیا ہم دوبارہ زندہ کئے جائیں گے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma