ہم اپ کو سنگسار کر دیں گے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
انطاکیہ کے رسولایک جاں بکف مجاہد

لیکن یہ دل کے اندھے واضح منطق اور معجزات کے سامنے نہ صرف جھکے نہیں بلکہ انھوں نے اپنى خشونت اور سختى میں اضافہ کر دیا اور تکذیب کے مرحلے سے قدم اگے بڑھاتے ہوئے تہدید اور شدت کے مرحلے میں داخل ہوگئے ''انھوں نے کہا:ہم تو تمہیں فال بد سمجھتے ہیں تمہارا وجود منحوس ہے اور تم ہمارے شہر کے بد بختى کا سبب ہو_''(1)
ممکن ہے کہ ان انبیاء الہى کے انے کے ساتھ ہى ا س شہر کے لوگوں کى زندگى میں ان کے گناہوں کے زیر اثر یا خدائی تنبیہ کے طورپر بعض مشکلات پیش ائی ہوں ،جیسا کہ بعض مفسرین نے نقل بھى کیا ہے کہ ایک مدت تک بارش کا نزول منقطع رہا،لیکن انھوں نے نہ صرف یہ کہ کوئی عبرت حاصل نہیں کى بلکہ اس امر کو پیغمبروں کى دعوت کے ساتھ وابستہ کردیا_
پھر اس پر بس نہیں کى بلکہ کھلى دھمکیوں کے ساتھ اپنى قبیح نیتوں کو ظاہر کیا اور کہا:''اگر تم ان باتوں سے دستبردار نہ ہوئے تو ہم یقینى طورپر سنگسار کردیں گے اور ہمارى طرف سے تمہیں دردناک سزاملے گی''_(2) یہ وہ مقام تھا کہ خدا کے پیغمبر اپنى منہ بولتى منطق کے ساتھ ان کى فضول ہذیانى باتوں کا جواب دینے کے لئے تیار ہوگئے اور ''انھوں نے کہا : تمہارى بد بختى اور نحوست خود تمہارى ہى طرف سے ہے اور اگر تم ٹھیک طرح سے غور کرو تو اس حقیقت سے واقف ہو جاو گے ''_(3)
اگر بدبختى اور منحوس حوادث تمہارے معاشرے کو گھیرے ہوئے ہیں اور برکات الہیہ تمہارے درمیان میں سے اٹھ گئی ہیں تو اس کا عامل اپنے اندر اپنے پست افکار اور قبیح اعمال میں تلاش کرو نہ کہ ہمارى دعوت میں ،یہ تمہیں ہى ہو کہ جنھوں نے بت پرستى ،خود غرضى ،ظلم اور شہوت پر ستیسے اپنے زندگى کى فضا کو تاریک بناڈالا ہے اور خدا کى بر کات کو اپنے سے منقطع کر کے رکھ دیا ہے ''_
تمہارى اصلى بیمارى وہى تمہارا حد سے تجاوزہے اگر تم تو حید کا انکار کرتے ہوئے شرک کى طرف رخ کرتے ہو تو اس کى وجہ حق سے تجاوز ہے اور اگر تمہار ا معاشرہ بُرے انجام میں گرفتار ہوا ہے تو اس کا سبب بھى گناہ میں زیادتى اور شہوات میں الودگى ہے خلاصہ یہ کہ اگر خیرخواہوں کى خیر خواہى کے جواب میں تم انھیں موت کى دھمکى دیتے ہو تو یہ بھى تمہارے تجاوز کى بناپر ہے_


(1)سورہ یس آیت 18
(2)سورہ یس آیت 18
(3)سورہ یس ایت 18

 


انطاکیہ کے رسولایک جاں بکف مجاہد
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma